ایران قابل قدر ، مسلمانوں کا حامی اور ہمدرد ملک ہے

کیٹیگری مشرق وسطی
Wednesday, 13 September 2017


قطر کے امور خارجہ کے مشیر سلطان بن سعد المریخی نے ایران کی عظمت اور شرافت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران قابل قدر ،شریف ، مسلمانوں کا حامی اور ہمدرد ملک ہے اس نے کبھی قطر کو سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی ممالک کی طرح مختلف ممالک میں سفارتخانہ کھولنے اور بند کرنے پر مجبور نہیں کیا۔

قطرکی وزارت خارجہ کے مشیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے 3 اتحادی عرب ممالک کے مطالبات ناقابل قبول اور غیر منطقی ہیں ۔ سعودی عرب تین ممالک کی ہمراہی میں قطر کی حکومت کو تبدیل کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام اسی سلسلے کی کڑی ہے جبکہ ان ممالک نے دہشت گردوں کی حمایت کے سلسلے میں شواہد بھی پیش نہیں کئے اور خودساختہ الزامات عائد کرکے قطر پر پابندیاں عائد کردیں ۔

سلطان بن سعد المریخی نے کہا کہ ترکی اور ایران نے قطر کو خونخوار بھائیوں کے شوم منصوبے سے بچالیا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر قطر کی حکومت کو بدلنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنی اس تمنا کو قبر میں لے جائیں گے۔

ادھر سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب قطر کے خلاف 2 سال تک پابندیاں جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔

پڑھا گیا 1208 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

حزب اللہ کیوں کھٹکتی ہے! ایاز میر

حزب اللہ کیوں کھٹکتی ہے! ایاز میر

حزب اللہ کے گناہوں کی فہرست بہت لمبی ہے۔ پہلی بات یہ کہ اُس کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔ یہ امر بھی قابلِ معافی ہوتا اگر یہ لبنانی تنظیم اتنی جنگجو (milit...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org