انصار الشریعہ پر پابندی کا فیصلہ کرلیا، مدارس اصلاحات پر عمل کرائیں گے،و زیرداخلہ

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 14 September 2017


شیعیت نیوز: وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انصارالشریعہ پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انصار الشریعہ کے 4؍ مرکزی عہدیدار گرفتار کرلیے گئے،ہمیں نیشنل ایکشن پلان کو بہتر طریقے سے چلانا اور پڑھے لکھے نوجوانوں کودہشتگردی کی لعنت میں پڑنے سے روکنا ہے،مدارس اصلاحات پر عمل کرائیں گے ، ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی آزادی حاصل ہے تاہم کسی تشدد پسند گروپ یاپارٹی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بدھ کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی ملزموں کو بھی جلد گرفتارکرلیاجائے گا کیونکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے پیچھے ہیں ۔
احسن اقبال نے کہاکہ یہ بڑی کامیابی ہے اور حکومت اس گروپ کا پورا نیٹ ورک توڑنے کے لئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل رینجرز نے انہیں اس واقعہ سے متعلق پیشرف پر آگاہ کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی آزادی حاصل ہے تاہم کسی تشدد پسند گروپ یاپارٹی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عوامی مرکز میں آگ لگنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
احسن اقبال نے اسلام آباد میں عوامی مرکزکی آتشزدگی کے حوالے سے کہا کہ عوامی مرکزمیں آتشزدگی سے دو افراد کے جاں بحق ہونے پر انہیں افسوس ہے، پولیس نے انہیں چھلانگ نہ لگانے کا کہا تھا تاہم انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر یا کوئی اورمدد نہیں مانگی۔
اجلاس سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے حوالے سے کہا کہ دنیا ٹرمپ کے ساتھ نہیں، امریکی صدرنے تقریرکی لیکن روس، چین اوریورپی ممالک نے پاکستان کی تائید کی جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ برکس میں چین نے کوئی نئی پالیسی نہیں بنائی، برکس اعلامیے کی باتیں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اعلامیہ میں بھی تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نیشنل ایکشن پلان کو بہتر طریقے سے چلانا اور پڑھے لکھے نوجوانوں کودہشتگردی کی لعنت میں پڑنے سے روکنا ہے، ہم نے تمام وزرا اعلی ٰکی میٹنگ کی جس میں فیصلہ ہوا ہے کہ وفاق المدارس کا بنایا گیا طلبا کا فارم تمام صوبوں سے لازمی کروایا جائے گا۔

پڑھا گیا 330 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینیوں پرکوئی امن فارمولا مسلط نہیں کیا جاسکتا:ابو مرزوق

فلسطینیوں پرکوئی امن فارمولا مسلط نہیں کیا جاسکتا:ابو مرزوق

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی مرضی کے خلاف...

مقالہ جات

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے وہ ایک ماں تھی…..

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے وہ ایک ماں تھی…..

گھر میں سناٹا چھایا ہو اتھا بچے اور شوہر باہر گئے ہوئے تھے وہ تنہا تھی اور اپنے حجرے میں بند اپنے رب سے ملاقا ت کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کر رہی تھی۔ او...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org