تازہ ترین

پاکستان پر اگر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 14 September 2017


شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جس طرح اب سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، وہ خوش آئند ہے، لیکن یہ سنجیدگی عملی طور پر بھی نظر آنی چاہیے، جب ہم اپنا ہاؤس ان آرڈر کر رہے ہیں تو پھر ہمیں اس کے تمام تقاضوں کو بھی پورا کرنا ہوگا، دہشت گردی نے امن و امان کی تباہی کے ساتھ ساتھ ملک کو معاشی، معاشرتی ہر حوالہ سے تباہ کیا، اب تک دہشت گردی میں ملوث جو لوگ گرفتار کئے گئے، جن کے کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجے گئے اور جو دہشت گرد مارے گئے، ان کے حقائق سے عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا، فی الوقت سب کچھ مبہم ہے، ذمہ داران اس ابہام کو ختم کریں۔ وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں بالآخر مقتدر حلقے جس سنجیدگی سے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، یہ خوش آئند ہے لیکن یہ سنجیدگی عملی طور پر بھی نظر آنی چاہیے، کیونکہ پاکستان عرصہ سے دہشت گردی کا شکار ہے اور دہشت گردی کے واقعات کے بعد مختلف علاقوں سے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا رہا، کچھ لوگ مارے بھی جاتے رہے، لیکن آج تک ان کی شناخت نہیں کی گئی، معاملات کو ابہام میں رکھا جاتا رہا، اب عوام یہ تقاضا کرتے ہیں کہ جن دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ان کے کیسز فوجی عدالتوں میں بھجوائے گئے، ان کا کچھہ چھٹا کھولا جائے، حالیہ چند دنوں میں سندھ حکومت کی جانب سے 90 کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں، اس حوالے سے حقائق عوام تک پہنچائے جانے چاہئیں کہ کون لوگ گرفتار ہوئے، کون سے کیسز بھجوائے گئے۔ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامہ پر علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے اور ایک مرتبہ پھر دہراتے ہیں کہ پاکستان کی خود مختاری، سلامتی اور دفاع پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، پاکستان پر اگر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی۔

پڑھا گیا 142 دفعہ Last modified on Thursday, 14 September 2017

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org