تازہ ترین

کابل اسٹیڈیم حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

کیٹیگری دنیا
Thursday, 14 September 2017


کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خود کش بمبار نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

اطلاعات کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا اس وقت اسٹیڈیم کے اندر شپاگیزا کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کسی کھلاڑی یا آفیشل کو نقصان نہیں پہنچا۔

افغان سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار نے اپنی جان کی قربانی دے کر حملہ آور کو اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے سے روکا جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق دھماکے کے بعد میچ کوکچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تاہم بعد میں دوبارہ شروع کردیا گیا۔

افغانستان میں شپاگیزا کرکٹ لیگ کے میچز 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ ایک سال کے دوران خطرناک خودکش حملے ہوئے ہیں جہاں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

کابل میں عیدالضحیٰ سے قبل 29 اگست کو ایک بینک کے باہر خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

کابل میں رواں سال 31 مئی کو ریڈ زون میں کار بم دھماکے میں 150 کے قریب افراد ہلاک اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے جس کو شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا خونی واقعہ قرار دیا گیا تھا۔

پڑھا گیا 254 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org