تازہ ترین

ایران کا بنگلہ دیش میں میانمار کے مسلمانوں کے لئے مہاجر کیمپ اورصحرائی اسپتال بنانے کا اعلان

کیٹیگری ایران
Thursday, 14 September 2017


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ایران نے اب تک 100 ٹن سے زائد کی امداد میانمار کے مسلمانوں کے لئے ارسال کی ہے جس میں غذائی اور طبی سامان موجود ہے جبکہ ایران میانمار کے مسلمانوں کے لئے بنگلہ دیش میں ایک مہاجر کیمپ اور صحرائی اسپتال بھی بنائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والےمظالم کی روک تھام کے لئے اپنے تمام وسائل بروی کار لارہا ہے اور ایرانی وزیر خارجہ آئندہ ہفتہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن ميں دیگر اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں فعال سفارتی اقدام عمل ميں لائیں گے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران اپنی تمام توانائیوں کے ساتھ میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ ہے اور اس سلسلے میں اپنی اسلامی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دے رہا ہے اور ایران اس سلسلے میں بنگلہ دیشی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے میانمار کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں لہذا تھائی لینڈ میں ایران کے سفیر میانمار کے امور کے نگراں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میانمار کو مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا تواان ادا کرنا پڑےگا لہذآ اسے مسلمانوں کے خلاف بربریت کو فوری طور پر بند کردینا چاہیے۔

پڑھا گیا 405 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org