سعودی عرب میں حکومت مخالف شہزادوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

کیٹیگری سعودی عرب
Thursday, 14 September 2017


سعودی عرب میں اقتدار کی رسہ کشی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک دسیوں مخالف شہزادوں کو گرفتار کرکے نظر بند کردیا گیا ہے۔

بن سلمان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ حکومتی اہلکاروں نے 6 ستمبر کو شہزادہ محمد بن عبدالرحمن کو بھی سیاسی وجوہات کی بنا پر گرفتار کرلیا ہے ان پر الزام ہے کہ وہ بادشاہت کے خلاف جاری مہم کو مزید ہوا دے رہے تھے۔

6ستمبر کو ہی سعودی عرب کے سابق بادشاہ فہد بن عبدالعزیز کے فرزند عبدالعزیز بن فہد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ عبدالعزیز نے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے سعودی نظام حکومت کے خلاف موقف اپنایا تھی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیج پر لکھا تھا کہ میں حج ادا کرنے کے بعد اپنے چچا سے ملاقات کرنے کا سوچ رہا ہوں لیکن مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ کہیں وہ مجھے جان سے مار نہ دیں۔ اس پوسٹ کے بعد شاہ فہد کے بیٹے کا کسی کو کوئی خبر نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے۔


سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر ایک نوجوان سعودی شہزادے سعود بن عبدالعزیز بن مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کو دارالحکومت الریاض میں پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔

واضح رہے کہ عرصہ پہلے یورپ میں رہنے والے تین سعودی شہزادے بھی لاپتہ ہو چکے ہیں۔ یہ تینوں شہزادے بھی سعودی بادشاہی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے اور ان کی گمشدگی کے بارے میں ایسے شواہد ملے ہیں جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اغوا کر کے سعودی عرب لے جایا گیا ہے اور اس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

آل سعود کے شاہی خاندان کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات نے امریکی حکام کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آل سعود خاندان میں اس سے زیادہ اختلافات بڑھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن بھی محمد بن سلمان کے اقدامات سے کہ جو امریکیوں کے بقول ریاض کے استحکام کو درہم برہم کررہے ہیں، خوش نہیں ہے۔

سعودی عرب کے حکمران خاندان میں بادشاہت کی کرسی کو لے کر رسہ کشی جاری ہے، خاص طور پر محمد بن سلمان نے اپنے والد کا جانشین بننے کے لئے کافی عرصے سے جوڑ توڑ شروع کر دیا تھا۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی دربار کے بعض افراد، سعودی عرب کے ناتجربہ کار وزیردفاع اور ملک سلمان کے فرزند و جانشین محمد بن سلمان کو جنگ یمن کے دلدل میں پھنسنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

پڑھا گیا 669 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینیوں پرکوئی امن فارمولا مسلط نہیں کیا جاسکتا:ابو مرزوق

فلسطینیوں پرکوئی امن فارمولا مسلط نہیں کیا جاسکتا:ابو مرزوق

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی مرضی کے خلاف...

مقالہ جات

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے وہ ایک ماں تھی…..

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے وہ ایک ماں تھی…..

گھر میں سناٹا چھایا ہو اتھا بچے اور شوہر باہر گئے ہوئے تھے وہ تنہا تھی اور اپنے حجرے میں بند اپنے رب سے ملاقا ت کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کر رہی تھی۔ او...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org