شیعہ قوم پاکستان ملک کے ذمہ دار لوگ ہیں اور قانون و آئین کے پابند ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

کیٹیگری پاکستان
Tuesday, 03 October 2017


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محرم الحرام کے دوران پورے ملک میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر پولیس ،فوج ،رینجرز اور دیگر انتظامی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ قانون و آئین کی پاسداری کرنے والے ریاستی ادارے ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔عزاداری کے پروگراموں کو بہترین سیکورٹی فراہم کر کے ذمہ داران نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کی صلاحیتوں سے مکمل طور پر لیس ہیں۔ملت تشیع کا عزاداری کے پروگراموں کے دوران ریاستی اداروں کے افسران و اہل کاروں کے ساتھ بھرپور تعاون اس امر کا عکاس ہے کہ شیعہ قوم اس ملک کے ذمہ دار لوگ ہیں اور قانون و آئین کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پُرامن صورتحال اس حقیقت کا برملا ثبوت ہے کہ وطن عزیز سے دہشت گردوں کا کافی حد تک صفایا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہ ریاستی اداروں کے ساتھ ملت تشیع کا تعاون اس وقت تک اسی طرح جاری رہے گا جب تک ہمارے ساتھ قانون و انصاف کی زبان میں بات کی جاتی رہے گی۔ہم باہمی احترام اور منصفانہ طرز عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ اختیارات کے ناجائز استعمال یا متعصب لب و لہجہ ہمیں کسی صورت برداشت نہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عزاداری کے پروگراموں کو تحفظ فراہم کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف، ڈی جی رینجرز، تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان و آزادکشمیر اور فاٹا کے اعلی پولیس و انتظامی افسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پڑھا گیا 304 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org