دشمنوں کی کوششوں کے باوجود نوجوانوں کے دل انقلابی مفاہیم کی جانب مجذوب ہیں

کیٹیگری ایران
Wednesday, 04 October 2017


رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے  پاسبان حرم شہید محسن حججی کے اہل خانہ سے ملاقات میں اس شہید والا مقام کو اللہ کی نشانی اور مظلوم و سربریدہ شہدا کا ترجمان قراردیا - آپ نے شہید محسن حججی کے جلوس جنازہ میں لوگوں کی غیر معمولی اور تاریخی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ خداوندعالم نے شہید محسن حججی کی مجاہدت کی وجہ سے ایرانی عوام کو سرخرو و سربلند کیا اور انہیں نوجوان انقلابی نسل کی علامت اور اسلامی انقلاب کا ایک اور معجزہ قراردیا-

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے عوام خاص طور پر نوجوانوں کو جہاد اور شہادت کے راستے سے ہٹانے، امام خمینی رحمت اللہ علیہ کو فراموش اور انقلاب کے روشن راستے کو گم کرا دینے پر مبنی دشمنوں کی بے پناہ کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ ان حالات میں انقلابی مفاہیم کی جانب نوجوانوں کی بڑی تعداد کے دلوں کا مجذوب ہونا ایک حیرت انگیز بات ہے- آپ نے فرمایا کہ شہید محسن حججی کی مجاہدت اور ان کی مظلومانہ شہادت کی وجہ سے ان کا نام پورے ایران میں ہرزبان پر جاری ہے اور ان کا نام اس وقت ممتاز اور بلند مقام پر ہونے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں درخشاں اور روشن ہے-

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایاکہ سبھی شہدا مظلوم ہیں اور محسن حججی کے علاوہ بھی ایسے اور بھی شہدا ہیں کہ دشمن نے جن کے سر و تن میں جدائی ڈالی ہے اور سبھی کا مقام اللہ کے نزدیک بلند اور اعلی درجات کا حامل ہے لیکن خداوندعالم نے اپنی حکمت کی بنیاد اور اس جوان کی خصوصیات کی وجہ سے محسن حججی کو ان سبھی شہدا کا نمائندہ اور ترجمان قراردے دیا ہے - رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران، افغانستان ، عراق اور دنیا کے دیگر ملکوں کے سبھی شہدا جو امریکا اور برطانیہ کے آلہ کار دہشت گردوں کے ہاتھوں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ہیں شہید محسن حججی کی ذات میں خلاصہ ہوتے ہیں اور اللہ نے اس شہید کو مظلومانہ اور شجاعانہ شہادت کی علامت بنا دیا ہے -

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہید کے گھر والوں، حکام اور ایرانی عوام کو شہید حججی اور ان جیسے دیگر شہدا کا مرہون منت قراردیا اور شہید محسن حججی کے والدین اور اہلیہ کے ممتاز کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےفرمایا کہ اگرچہ شہید محسن حججی کی جدائی ان کے گھر والوں کے لئے ایک بہت بڑی مصیبت ہے لیکن ان کے ذریعے اللہ نے ملک کو جو عزت دی ہے وہ ان کے گھروالوں اور لواحقین کے لئے صبر و تسکین کا باعث بنے گی - رہبرانقلاب اسلامی نے شہید حججی کی اس تصویر پر جو ان کی گرفتاری کے وقت کی ہے یہ جملے بھی تحریر فرمائے کہ حق کا درود و سلام ہو اس پرافتخار اور سرافراز شہید پر جو اپنی زندگی کے انتہائی حساس اور سنگین مرحلے میں روبہ زوال باطل کے مقابلے میں حق کی آشکارا فتح کی علامت بن گیا، اللہ کا سلام ہو اس پر جس نے مخلصانہ جہاد اورمظلومانہ شہادت کے ذریعے خود کو اور پوری قوم کو سربلند کردیا -

واضح رہے کہ مدافع حرم محسن حججی کو گذشتہ نو اگست کو داعش کے دہشت گردوں نے شام اورعراق کی سرحد کے قریب گرفتار کرکے انتہائی بے دردی کے ساتھ شہید کردیا تھا -

پڑھا گیا 296 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org