عوام نے دشمن کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دیا حجت الاسلام کاظم صدیقی

کیٹیگری ایران
Friday, 20 October 2017


حجت الاسلام کاظم صدیقی نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے ایران مخالف بیانات کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ، ایران کے اسلامی انقلاب کی اساس اور اس کی ماہیت کو برداشت نہیں کرپا رہا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ کا کہنا تھا کہ تسلط پسند طاقتوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے فورا بعد طرح طرح کی شازشیں شروع کردی تھیں اور ان ہی سازشوں کے تحت ایرانی عوام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش اور آٹھ سالہ جنگ کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی رح نے اپنی بصریت اور عوام نے اپنی ہوشیاری سے دشمن کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دیا۔
تہران کے خطیب جمعہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی جیسے عوامی ادارے کے خلاف امریکی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کی ایک وجہ یہ ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، عراق اور شام میں امریکہ اور عالمی تسلط پسند طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف برسر پیکار ہے اور اس عوامی ادارے نے مشرق وسطی میں امریکہ کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
حجت الاسلام کاظم صدیقی نے امریکہ کی جانب جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کئے جانے کے باوجود ایران کے خلاف امریکی دشمنی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو کم اور ایران کو غیر مسلح کرنے کی غرض سے تہران کی میزائل پروگرام رول بیک کرانا چاہتا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے یمن میں سعودی عرب کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے اور وہ بہت جلد سعودی عرب، امریکہ اور انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں سے یمن کے مظلوم عوام کے خون کا انتقام لے گا۔

 

پڑھا گیا 418 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org