تازہ ترین

کردستان ریفرنڈم کا انعقاد غلط تھا

کیٹیگری عراق
Saturday, 02 December 2017


بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی کردستان ریجن کے اسپیکر نے علاقے کی علیحدگی کے لئے کرائے جانے والے ریفرنڈم کو غلطی قرار دیا ہے۔مقامی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد صادق نے مصری جریدے الاھرام کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم کے نتائج پر غور کیے بغیر اس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا جو ایک غلطی تھی۔عراقی کردستان ریجن کے سابق سربراہ مسعود بارزانی نے اندرون اور بیرون ملک مخالفت کے باجود، محض اپنی مرضی کے تحت پچیس ستمبر کو علیحدگی کے ریفرنڈم کا انعقاد کرایا تھا۔

ریفرنڈم کے نتیجے میں بغداد اور اربیل کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے اور عراقی سپریم کورٹ نے ریفرنڈم کے نتائج کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔کردستان ریجن کے وزیراعظم نیچروان بارزانی نے کہا ہے کہ وہ ریفرنڈم کے بارے میں عراقی سپریم کورٹ کے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہیں۔

عراق کے صدر فواد معصوم نے بھی اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ریفرنڈم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی ختم ہوگئی ہے اور اب اربیل اور بغداد کو باہمی اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے۔

پڑھا گیا 186 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

مسئلہ فلسطین اور بانی پاکستان کا واضح موقف

مسئلہ فلسطین اور بانی پاکستان کا واضح موقف

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رہ کا 65 واں یوم وفات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم محمد علی مختلف طبقہ فکر سے تعلق...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org