مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوجی قافلے پر مجاہدین کا حملہ، لشکر طیبہ نے ذمہ داری قبول

کیٹیگری متفرقہ
Tuesday, 05 December 2017


بھارتی فوج پر مقامی مجاہدین کے ضلع کلگام کی مرکزی شاہراہ پر ہونے والے تازہ حملے میں انڈین فوج کے 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دوسری طرف کشمیری جنگجوؤں کی تنظیم ’’لشکر طیبہ‘‘ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 4 ہندوستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حملے کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے انڈین فوج کا جنگجووں سے مقابلہ جاری ہے۔

دوسری طرف بھارتی فوجی قافلے پر ہونے والے حملے اور جاری مقابلے کے پیش نظر کٹھ پتلی حکومت نے کلگام اور انت ناگ میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کے ساتھ اب بھی مقابلہ جاری ہے تاہم کسی بھی مجاہد کے شہید، زخمی یا گرفتار ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی ’’آج تک‘‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سری نگر جموں قومی شاہراہ پر مجاہدین کی جانب سے فوجی قافلے پر حملے کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کلگام کے بونہ گام قاضی گنڈ میں جنگجوؤں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا جس میں چار فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیری جنگجو فوجی قافلے پر حملے کے فوری بعد قریبی سکول کی عمارت میں داخل ہوئے تاہم سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ سکول کو فوری طور پر محاصرے میں لیا، قابض بھارتی فوج جنگجوؤں کو سرینڈر کرنے کے اعلان کرتی رہی تاہم انہوں نے اس کے بجائے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی، طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ جاری ہے۔

دوسری طرف کٹھ پتلی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاری مسلح تصادم کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے دو اضلاع کلگام اور انت ناگ میں موبائیل اور انٹرنیٹ سروسز منقطع کر دی گئی ہیں۔

دوسری طرف بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضۃ کشمیر کی جنگجو تنظیم لشکر طیبہ نے فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

مقامی میڈیا نے لشکر طیبہ ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی کے حوالے سے کہا ہے کہ بشیر لشکری سکواڈ نے یہ حملہ انجام دیا ہے۔

لشکر طیبہ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں ہندوستانی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

پڑھا گیا 71 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

امریکہ کی نئی مشکل، لبنان اسرائیل تنازعہ

امریکہ کی نئی مشکل، لبنان اسرائیل تنازعہ

سال 2018ء امریکی سامراجی بلاک اور اس کے پسندیدہ قریبی اتحادیوں کے لئے نئی مشکلات کے ساتھ شروع ہوا ہے۔ اپنی تمام تر سازشوں اور چالاکیوں کے باوجود امریک...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org