تازہ ترین

گزشتہ دنوں شہید ہونے والے سیدین زیدی آہ وسیسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

کیٹیگری پاکستان
Tuesday, 05 December 2017


شیعت نیوز ،گزشتہ دنوں دارلخلافہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں مسجد و امام بارگاہ باب العلم پر ملک دشمن دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس میں معروف قانون دان سیدین زیدی  اور احساس ادارے کا اہلکار حبدار شہید ہوگئے تھے 

اطلاعات کے مطابق معرف قانون دان کو تین روز بعد اسلام آباد کے مقامی قبرستان میں سپر خاک کردیا گیا ،اس موقع پر مسجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،علامہ امین شہید ی سمیت دیگر علما کرام نے بھی شرکت کی اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شہید سید سیدین زیدی امریکہ چھوڑ کر اپنے مظلوم عوام کی ہمدردی کے لئے پاکستان لوٹے تھے۔ جب سانحہ راولپنڈی میں مظلوم مومنین کو بےگناہ اور بےبنیاد مقدمات میں گرفتار کیا گیا تو شہید سے رہا نہ گیا، اپنی فیملی کی پرواہ کئے بغیر وطن واپس لوٹ آئے اور راولپنڈی کے مومنین کی دن رات بےلوث خدمت کی اور انہیں عدالتوں سے باعزت بری کرایا۔ اللہ تعالٰی نے انہیں اس رتبے اور مقام کے لئے منتخب کیا تھا، شہید سید سیدین زیدی پوری شیعہ قوم کے لئے باعث فخر اور افتخار ہیں۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ شہید کہتے تھے کہ امام خمینی ؒ اور امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کا راستہ عزت و وقار راستہ ہے اور شہید اسی راستے کے راہی تھے۔ شہید پیرو امام اور پیرو خط ولایت فقیہ تھے۔ شہید کے اندر ایک بڑا پن اور مظلوموں کے لئے ہمیشہ تڑپ رہتی تھی۔ شہید کے اندر قوم کا بےپناہ درد موجود تھا۔ ان کی مذہبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردوں نے اس قوم کو اپنے ایک قیمتی اثاثے سے محروم کر دیا ہے۔ وہ ایک گھر کا شہید نہیں بلکہ پوری ملت کا شہید ہے۔ ہم شہداء کے وارث ہیں ہم ان کے پاکیزہ خون کی لاج ضرور رکھیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے اس واقع میں ملوث افراد کو فوری طور پر بےنقاب کر کے سولی پر چڑھایا جائے۔ ہم ایک بیدار قوم ہیں اور اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنا زندہ و بیدار قوموں کا خاصا ہے۔ ہم اپنے شہدا کے خون کا انصاف چاہتے ہیں۔ حکومت دہشت گردوں کے ساتھ مفاہمتی رویہ ترک کرے اور قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

پڑھا گیا 282 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

مسئلہ فلسطین اور بانی پاکستان کا واضح موقف

مسئلہ فلسطین اور بانی پاکستان کا واضح موقف

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رہ کا 65 واں یوم وفات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم محمد علی مختلف طبقہ فکر سے تعلق...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org