تازہ ترین

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان نئے اتحاد کا قیام

کیٹیگری مشرق وسطی
Wednesday, 06 December 2017


ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے اقتصادی اور فوجی معاملات پر شراکت کے لیے ایک نئی مشترکہ تعاون کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سے علیحدہ ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق امارات کے وزیر خارجہ نے 5 دسمبر کو کویت میں جی سی سی اجلاس سے قبل اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی منظوری متحدہ عرب امارات کے حکمران اور صدر شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے دی تاہم سعودی عرب کی جانب سے نئے اتحاد پر فوری طور پر رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ اعلان چھ رکنی جی سی سی اجلاس پر کیا اثر ڈالے گا۔واضح رہے کہ اجلاس میں قطر کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کی توقع تھی تاہم جی سی سی کے نصف ارکان نے عرب خطے کے تنازعے کے دوران دوحہ کا بائیکاٹ رک رکھا ہے۔

اماراتی وزیر نے کہا کہ نئی کمیٹی کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مابین فوجی، سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مفاد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب حالیہ برسوں میں قریبی روابط پیدا ہوئے ہیں، اماراتی فوج یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں جنگ لڑ رہی ہے، اس کے علاوہ ابو ظہبی کے طاقت ور شہزادے محمد بن زاید النھیان، سعودی عرب کے نوجوان ولی عہد محمد بن سلمان سے قریبی تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے اعلان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا کوئی اور خلیجی عرب ریاست کو اس نئے گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے یا نہیں لیکن اس پیش رفت سے جی سی سی پر دباؤ پڑے گا۔

خیال رہے کہ جی سی سی 1981 میں ایران کی طاقت کے خلاف امریکی اتحادی خلیجی عرب ریاستوں کی جانب سے قائم کی گئی تھی۔

پڑھا گیا 157 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

مسئلہ فلسطین اور بانی پاکستان کا واضح موقف

مسئلہ فلسطین اور بانی پاکستان کا واضح موقف

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رہ کا 65 واں یوم وفات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم محمد علی مختلف طبقہ فکر سے تعلق...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org