تازہ ترین

بیت المقدس مسلمانوں اور فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

کیٹیگری ایران
Thursday, 07 December 2017


شیعت نیوز (تہران )بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر دانشمندانہ اقدام، فلسطین کی مظلوم قوم کے تاریخی و مسلمہ حق کو نظرانداز کئے جانے کے علاوہ بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے ٹرمپ کے اس اقدام کوعلاقے کو غیر مستحکم بنانے اور عالم اسلام کو کمزور نیز علاقائی و عالمی امن و استحکام کو خطرے سے دوچار کرنے کے لیے دشمن کی ایک اور علامت قرار دیا۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ بیت المقدس کے خلاف یہ اقدام امریکہ کے لئے ایک اور کلنگ کا ٹیکہ ہے جو صیہونی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے لئے عدم استحکام پیدا کرنے کی غرض سے عمل میں لایا گیا ہے۔
بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ فلسطین کی مظلوم قوم کی جانب سے ماضی کی مانند استقامت و مزاحمت کی راہ بدستور جاری رہے گی اور امریکی حکومت فلسطین کی مظلوم قوم کے حقوق اور تاریخی حقائق کو ہرگز تبدیل نہیں کرسکے گی۔
انھوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور وہ مسلمانوں اور فلسطینیوں سے متعلق رہے گا۔
امریکہ کے اشتعال انگیز اور متنازعہ صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز وسیع علاقائی و عالمی مخالفت کے باوجود اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن بیت القدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔
جس کے فورا بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکی صدر کا فیصلہ غیر قانونی اور بین الاقوامی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور بیت المقدس فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کرکے فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش کی ہے اور فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم میں امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کا ساتھ دیا ہے امریکہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں برابر کا شریک ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے اس اقدام کو مسلمانوں کے خلاف امریکی صدر کی عداوت اور دشمنی قرار دیتے ہوئے اسے خطے میں اشتعال انگیزی قراردیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھےگا اور مقبوضہ فلسطین کی مکمل آزادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہےگا۔

پڑھا گیا 292 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

مسئلہ فلسطین اور بانی پاکستان کا واضح موقف

مسئلہ فلسطین اور بانی پاکستان کا واضح موقف

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رہ کا 65 واں یوم وفات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم محمد علی مختلف طبقہ فکر سے تعلق...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org