تازہ ترین

شامی سرحد پر الحشد الشعبی نے داعش کا بڑا حملہ پسپا کردیا حیدر العبادی

کیٹیگری عراق
Saturday, 16 December 2017


الحشد الشعبی کے مسلح مجاہدوں نے شام اور عراق کی مشترکہ سرحد پر داعش کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیاہے۔

واضح رہے کہ عراق کے وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ شدت پسند گروپ داعش کو ملک سے نکال باہر کرنے کی تین سالہ جنگ کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

بغداد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدر العبادی نے کہا کہ "شام کے ساتھ عراقی سرحد پر ہماری فورسز کا مکمل کنٹرول ہے لہذا میں داعش کے خلاف جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتا ہوں۔"

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا کہ الانبار صوبے کے مغربی صحرا میں 14 ہزار مربع کلومیٹر کا رقبہ داعش سے کلیئر کرا لیا گیا ہے۔

عراقی فورسز نے شام کی سرحد تک پہنچتے ہوئے اپنی سرزمین سے اس شدت پسند تنظیم کے عسکری وجود کا خاتمہ کر دیا ہے۔

فتح کے اس اعلان کا مطلب یہ ہے کہ اس ملک کی فورسز نے شام، عراق سرحد کے علاوہ مغربی صحرا کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے 2014ء کے وسط میں عراق کے مختلف علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اب بھی عراق میں دہشت گردانہ حملوں کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا ہے تاہم سرحدی علاقوں میں چُھپے دہشت گردوں کے خلاف ابھی کارروائیاں جاری ہیں۔

پڑھا گیا 423 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

حماس نے جدید میزائل تیار کرلیا، اسرائیل میں تشویش

حماس نے جدید میزائل تیار کرلیا، اسرائیل میں تشویش

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع نے حماس کی میزائل طاقت کو اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ ز...

مقالہ جات

امریکہ، افغانستان میں داعش کی موجودگی کا حقیقی سبب

امریکہ، افغانستان میں داعش کی موجودگی کا حقیقی سبب

تحریر: پیر محمد ملا زہیافغانستان میں سکیورٹی بحران کی شدت میں اضافے سے جس ملک کو سب سے پہلے فائدہ حاصل ہو گا وہ امریکہ ہے۔ کیونکہ افغانستان میں بحران ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org