تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں دفاع بیت المقدس ریلی

کیٹیگری متفرقہ
Monday, 18 December 2017


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ مسلم دشمن بیان جس میں انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی بات کی، کے خلاف کشمیر بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

احتجاجی ریلیوں کے علاوہ وادی کشمیر کے مساجدوں، خانقاہوں، درگاہوں اور امام بارگاہوں میں امریکہ و اسرائیل کی نابودی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ٹرمپ کے مسلم دشمن فیصلے کے خلاف وسطی ضلع بڈگام کے ماگام قصبہ میں تنظیم المکاتب کے اہتمام سے ایک احتجاجی ریلی برآمد ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرتے ہوئے اسرائیل و امریکہ کے خلاف زوردار نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں می پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پر القدس لنا، اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے بیت المقدس کی تصاویر کے ساتھ ساتھ رہبر معظم حضرت سید علی خامنہ ای اور حجتہ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کے تصاویر بھی ہاتھوں میں اٹھائے رکھے تھے۔

مظاہرین امریکی صدر کے احمقانہ بیان کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کررہے تھے۔

درایں اثناء بارہمولہ کے نولورہ احمد پورہ سے بھی دفاع بیت المقدس کی ریلی برآمد ہوئی جس میں علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کے فیصلے کو ناقابل برداشت عمل قرار دیا اور بیت المقدس کا تقدس ہر حال میں بحال رکھنے کا عزم دہرایا۔

پڑھا گیا 175 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو فلسطینی نوجوان احمد علی قطوش اور محمد بکر ابوطاحون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہی...

مقالہ جات

تخلیقی افراتفری (Creative Chaos)کیا ہے ؟

تخلیقی افراتفری (Creative Chaos)کیا ہے ؟

ایک تحقیقی و مطالعاتی مضمون (۱) کیا پاکستان میں بھی تخلیقی افراتفری کی کوشش ہورہی ہے؟’’تخلیقی افراتفری ‘‘Creative Chaosایک سیاسی اصطلاح ہے جس کا مطلب ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org