تازہ ترین

داعش کی حکومت کا کوئی نشان باقی نہیں ہے شیخ نعیم قاسم

کیٹیگری لبنان
Wednesday, 27 December 2017


شیعت نیوز (بیروت)حزب اللہ لبنان کے نائب سرپرست حجت الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم نے ایرانی اخبار قدس آنلائن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہر قسم کی مزاحمت کی طرف توجہ کرنی چاہیئے۔ ثقافتی، سیاسی، تربیتی، معاشرتی تمام اقسام کی مزاحمت کی ضرورت ہے تاکہ ہم دشمن کی سافٹ وار کا مقابلہ کرسکیں۔ اسرائیل کے سامنے مزاحمت میں ان تمام مزاحمتی شعبوں سے مدد لی جاتی ہے۔ اسلامی اقوام میں سے بعض قومیں جغرافیائی اعتبار سے اسرائیل سے نزدیک ہیں اور بعض ایسی اقوام ہیں جو جغرافیائی اعتبار سے دور ہیں، سوال یہ ہے کہ یہ لوگ کس طرح اس مزاحمتی تحریک میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں؟ یہ لوگ مالی مدد کے ذریعے یا ثقافتی میدان میں مزاحمتی تحریک چلا کر اس اسرائیل مخالف مزاحمتی تحریک کا حصہ بن سکتے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے داعش کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش عراق کے شہر موصل اور شام کے شہر رقہ میں اپنی نام نہاد خلافت اور حکومت بنانے میں سخت ناکام رہی ہے۔ اسی طرح داعش کی حکومت بنانے کی کوشش لبنان کے علاقے ارسال میں بھی ناکام ہوئی ہے۔ آج کے دن دنیا بھر میں کسی بھی علاقے میں داعش کی حکومت کا کوئی نشان باقی نہیں ہے جبکہ ان کی توقع یہ تھی کہ عراق اور شام کے بعد داعش دوسرے ممالک کو بھی فتح کرے گی، لیکن داعش کی نام نہاد حکومت کی مکمل شکست کے بعد اب اس گروہ کا وجود بھی اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ داعش کی فکر جو تکفیری فکر تھی وہ مکمل طور پر شکست کھا چکی ہے، چونکہ یہ فکر اور یہ نظریہ اب کبھی بھی اپنے آپ کو حقیقی اسلام کے مقابلے میں ایک اسلامی تحریک کے عنوان سے پیش نہیں کرسکتا۔

پڑھا گیا 640 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

اربعین میں پیدل کربلا کی زیارت کا ثواب

اربعین میں پیدل کربلا کی زیارت کا ثواب

اربعین یا چالیس ایک ایسا عدد ہے جو بڑ ی خصوصیتوں کاحامل ہے مثلاً زیادہ ترانبیاء چالیس سال کی عمر میں مبعوث بہ رسالت ہوئے، موسیٰ (ع) اور خدا کی خصوصی م...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org