تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے حماس کے خلاف اعلان جنگ کر دیا

کیٹیگری دنیا
Saturday, 06 January 2018


تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی مصری شاخ نے ایک ویڈیو جاری کر کے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا۔

اس ویڈیو میں حماس کے ساتھ تعاون کے الزام میں ایک شخص کو ‎سزائے موت دینے کا منظر بھی شامل ہے۔ اس ویڈیو میں داعش کے ایک کمانڈر کو اپنے دہشت گردوں کو یہ حکم دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے سامنے ہتھیار کبھی نہ ڈالو، دھماکہ خیز مادہ استعمال کرو، سائلینسر لگے پستول اور اسٹک بموں سے کام لو، ان کی سیکورٹی چیک پوسٹوں کو بم سے اڑاؤ۔یاد رہے کہ داعش کا مصری ونگ اپنی درندگی اور وحشیانہ کارروائیوں میں مشہور ہے۔

اس کی وحشیانہ کارروائیوں میں ، دو ہزار پندرہ میں ایک مسافر طیارے کو تباہ کر کے ، دو سو چوبیس بے گناہ مسافروں کا قتل اور صحرائے سینا میں صوفی مسجد پر حملہ کر کے تین سو نمازیوں کا قتل عام شامل ہے۔

داعش نے دو ہزار پندرہ میں بھی ایک ویڈیو جاری کر کے حماس کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔

یاد رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے آج تک غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے جبکہ شام میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے ملحقہ سرحدی علاقہ کافی عرصے تک داعش کے قبضے میں رہا ہے۔ اب حماس کے خلاف داعش کے اعلان جنگ کے بعد اس بات میں کسی شک و شبہے کی گنجائش نہیں رہ جاتی کہ داعش گروہ کو وجود میں لانے کا اصل مقصد غاصب صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

پڑھا گیا 763 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org