سعودی عرب نے سانحہ نائن الیون کے الزام کو مسترد کرنے کیلئے امریکی وکیل کی خدمات حاصل کر لیں

کیٹیگری سعودی عرب
Saturday, 06 January 2018


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ایک امریکی قاضی سے کہا ہے کہ ریاض کے خلاف جو شکایت ہے کہ ۱۱ ستمبر کے واقعات میں اس کا ہاتھ تھا اور جس کا معاملہ نیو یارک شہر کی ایک عدالت میں زیر سماعت ہے ، ۲۰۱۶ میں امریکی کانگریس میں تصویب شدہ قانون کی روشنی میں اس شکایت کو رد کر دے ۔

جو ایسوسی ایٹیڈ پریس سے منقول ہے سعودی عرب کی دلیل یہ تھی کہ ۲۰۱۶ کے قانون کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کیس میں شواہد اور اسناد کے نہ ہونے سے اس کا اثر ختم ہو جائے گا ۔

سعودی عرب کے وکلاء نے ان اسناد میں کہ جو انہوں نے نیو یارک کی منھٹن فیڈرل عدالت میں پیش کی ہیں کہا ہے کہ اگر چہ امریکی کانگریس نے ۲۰۱۶ کے قانون میں بعض حقوقی رکاوٹیں جو سعودی عرب کے گیارہ ستمبر کے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام اس پر لگائے جانے کی راہ میں تھیں وہ دور کی ہیں لیکن شکایت کرنے والوں کو اجازت نہیں دی ہے کہ بغیر واقعی دعووں اور مستدل گواہوں کے سعودی عرب کے خلاف شکایت کریں ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب ۱۱ سمبر کے واقعات میں ملوث ۱۹ افراد میں سے ۱۵ سعودی عرب کے رہنے والے تھے اور کچھ اسناد سے کہ جن کا پردہ فاش ہوا ہے پتہ چلتا ہے کہ اس سے پہلے امریکی تفتیش کاروں نے کہ جو سعودی عرب کے سیاستمداروں اور اس ملک کی حکومت سے وابستہ دوسرے حکام کے بارے میں کہ جن کا امریکہ کی سرزمین میں داخل ہونے کے بعد ہوائی جہاز اغوا کرنے والوں کے ساتھ رابطہ تھا تحقیق کی ہے ۔

سعودی عرب کے وکلاء نے کہا ہے کہ تازہ ترین عدالتی احکام سے پتہ چلتا ہے کہ عدالت کو چاہیے کہ کسی بھی خارجی عہدیدار کے بارے میں حکم صادر کرنے سے پہلے دعووں اور اسناد کے بارے میں دقیق تحقیق انجام دیں ، جس کے نتیجے میں امریکہ کے کچھ شاکیوں نےسعودی عرب کے خلاف جو دعوے کیے ہیں ان میں سے کچھ دعوےمسترد ہو جائیں گے ۔ اس کے باوجود امریکہ میں مستقر ایک گروہ کہ جو ۱۱ سمبر کے حملوں کے متائثرین کے گھر والوں اور پسماندگان سے ہے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دعوے کے برخلاف اسناد کا ایک انبار ہے کہ ججوں کو جن کو مد نظر رکھنا چاہیے ۔

پڑھا گیا 290 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org