تازہ ترین

سعودی عرب میں گیارہ شہزادوں کا احتجاج سب گرفتار ،اندر کی کہانی

کیٹیگری سعودی عرب
Sunday, 07 January 2018


شیعیت نیوز: سعودی عرب میں گیارہ شہزادوں کا احتجاج سب گرفتار ،اندر کی کہانی سعودی عرب میں ان گیارہ شہزادوں کو گرفتارکیا گیا جنہوں نے قصر العدل یعنی Palace ruleکے سامنے ولی عہد شہزادہ بن سلمان کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا تھا گرچہ سعودی میڈیا کے مطابق انہیں اس لئے گرفتار کیا گیا تھا کیونکہ وہ اپنے لئے مزید مراعات مانگ رہے تھےخاص کر یوٹیلیٹی بلز کے حوالے سے، لیکن سعودی لیکس اور دیگر میڈیا نے اصل کہانی کا انکشاف کرتے ہوئے تفصیلات جاری کردیں ایک بڑی تعداد میں ان شہزادوں کی جانب سے شروع کی گئی احتجاجی تحریک کی وجوہات کچھ یوں ہیںانہیں اس بات کو لیکر اعتراض ہے کہ شہزادوں کی گرفتاریاں اور تفتیش کے دوران ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اورتشددکہ جس کے ساتھ میڈیا میں ان کیخلاف پروپگنڈہ کرکے ان کی شخصیت کشی کی گئی ان پر ان سے کمتر افراد کو نگران بنایا گیااور ان کی قدرومنزلت کو گرادیا گیا ہے ۔انہیں اعتراض تھا کہ ایک جانب عوام کے دینی اور معیشتی معاملات کو خراب کیا جارہا ہے تو دوسری جانب ہاوس آف سعودکو تباہ کیا جارہا ہے ان شہزادوں نے اس موضوع پر باہمی صلح مشورے کے بعد احتجاج کا آغاز کیا وہ بادشاہ سلمان کے پاس جانے کو بے فائدہ عمل سمجھتے تھے کیونکہ ان کی دماغی صحت اچھی نہیں جبکہ وہ ولی عہد بن سلمان کے پاس جانے سے تو رہے کیونکہ یہ سب کچھ اس کا ہی کیا دہرا ہے انہوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ قصر العدل میں شہزادہ فیصل بن ترکی سے جاکر شکایت کرینگے کیونکہ وہ آل سعود میں عمر کے اعتبار سے سب سے بڑے ہیں اور وہ مکہ مکرمہ کے ایک اہم حصے کے انچارچ ہیں وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ شہزادہ فیصل بن ترکی انتہائی حدتک گھبراجاینگے اور وہ شہزادہ بن سلمان کی اجازت کے بغیر ان سے ملنے کے لئے بھی تیار نہیں ہونگے ،جب احتجاج کرتے ہوئے یہ شہزادے قصر العدل پہنچے تو دروازے ان پر بند کئے گئے تھے انہوں نے وہاں احتجاج کرنا شروع کردیا اسی اثنا میں بن سلمان نے فورس کا ایک خصوصی دستہ بھیجا اور انہیں گرفتار کرنے کا آڈر دے دیا سعودی لیکس کا کہنا ہے کہ گرچہ خاندان سعود کے اندر احتجاج کی لہر کے اغاز نے کچھ دیر کی ہے لیکن آخر کار اس کا آغاز ہوچکا ہے ہوسکتا ہے کہ یہ آگے جاکر مزید زور پکڑلے سعودی لیکس کا کہنا ہے احتجاج کرنے والے شہزادوں کے نام اور تفصیلات اب تک موصول نہ ہوسکیں تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بن سلمان کی پالیسیز کے سبب عوام اور خاندان میں موجود سخت بے چینی کسی بھی وقت وسیع احتجاج کا رخ اختیار کرسکتی ہے خاص کر کہ اس کا آغاز اگر سعودخاندان کے اندر سے شروع ہوجاتا ہے اور عوامی حلقوں کو قیادت میسر آجاتی ہے تو صورتحال بگڑ سکتی ہے

پڑھا گیا 204 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

حماس نے جدید میزائل تیار کرلیا، اسرائیل میں تشویش

حماس نے جدید میزائل تیار کرلیا، اسرائیل میں تشویش

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع نے حماس کی میزائل طاقت کو اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ ز...

مقالہ جات

امریکہ، افغانستان میں داعش کی موجودگی کا حقیقی سبب

امریکہ، افغانستان میں داعش کی موجودگی کا حقیقی سبب

تحریر: پیر محمد ملا زہیافغانستان میں سکیورٹی بحران کی شدت میں اضافے سے جس ملک کو سب سے پہلے فائدہ حاصل ہو گا وہ امریکہ ہے۔ کیونکہ افغانستان میں بحران ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org