نائجیریا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 107 تکفیری واصل جہنم

کیٹیگری دنیا
Wednesday, 10 January 2018


نائجیریا کی فوج نے تکفیری دہشت گرد ٹولے بوکوحرام کے خلاف آپریشن کرکے 107شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

نائجیریا میں سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے کئی اسلحے کے گودام بھی تباہ کردئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ملک کے سیکورٹی فورسز نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بوکوحرام کے خلاف زبردست کارروائیاں کی ہیں۔ فوج کے ترجمان کے مطابق کئی دیہاتوں کو بوکوحرام کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔

بوکوحرامی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کو ''گامبورو'' نامی شہر کی ایک مسجد میں دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید یا زخمی ہوچکے تھے، اس حملے کی ذمہ داری بوکو حرام نے قبول کی تھی۔

بوکوحرام نامی دہشت گرد تنظیم شمال اور شمال مشرقی نائجیریا کے کئی علاقوں پر قابض ہے اور اس تنظیم نے بدنام زمانہ خونخوار درندہ صفت داعش کی بیعت کر رکھی ہے۔

2009 سے اب تک نائجیریا، چاڈ، نیجر اور کامرون میں بوکوحرام کے حملوں میں کم ازکم 20 ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور تقریبا 3 میلین کے قریب افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

پڑھا گیا 276 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org