ایرانی عوام ، دشمنوں کی جدید سازشوں کے بارے میں آگاہ، ہوشیار اور بیدار ہیں جنرل حسین سلامی

کیٹیگری ایران
Wednesday, 10 January 2018


اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی نئی سازشوں کے بارے میں آگاہ، ہوشیار اور بیدار ہیں۔ جنرل سلامی نے سمنان میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمیں ہر لحظہ دشمنوں کی نئی سازش کا منتظر رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کی جانب سے ظلم ، ناانصافی ، قوموں کے خلاف سازشوں اور انسانی کرامتوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایرانی قوم نے کبھی ظلم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا۔ جنرل سلامی نے کہا کہ ایرانی قوم استقامت اور پائداری کے ساتھ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کررہی ہے اوردشمنوں کی حالیہ سازش کو بھی ایرانی قوم نے بڑی ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ ناکام بنادیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب، ایران اور ایرانی قوم کے لئے اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت کا ایرانی قوم ہر قیمت پر تحفظ اور دفاع کرےگی۔

پڑھا گیا 281 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org