امریکہ کی ایران دشمنی ختم ہونے والی نہیں، جنرل باقری

کیٹیگری ایران
Thursday, 11 January 2018


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نےکہا کہ امریکہ کی ایران دشمنی ختم ہونے والی نہیں ہے۔

ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے ایران کے خلاف امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کے بارے میں سحر عالمی نیٹ ورک کے نمائندے سید حسن زیدی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے امریکہ کو شیطان بزرگ قرار دیا تھا اور شیطان اپنی شیطانی حرکتوں سے باز نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ توقع رکھنا کے امریکہ اپنی درندگی اور شیطانی نظریات سے باز آجائے اور ہمارے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرے، ہمیں ایسی کوئی توقع نہیں ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ امریکہ نے اب تک ہر وہ دشمنانہ اقدام کر دکھایا جو اس کے بس میں تھا اور اس سے زیادہ کی سکت اس میں پائی نہیں جاتی، وہ اس سے زیادہ ایران کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔

ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ رہبر انقلاب کی مدبرانہ پالیسیوں اور عوام کے تعاون سے دشمنوں کی سازشوں کا پردہ فاش، اور ان سازشوں کے خلاف مناسب حکمت عملی اپنائی جائے گی اور ایرانی قوم کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہوا جائے گا۔

پڑھا گیا 307 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقالہ جات

مغالطوں کے دور میں سوچ کا درست زاویہ

مغالطوں کے دور میں سوچ کا درست زاویہ

مجھے یہ لکھنے میں کوئی باک نہیں کہ تحریک پاکستان جب چل رہی تھی تو تمام مسلمان (شیعہ و سنی) مل کر کام کر رہے تھے اور قیام پاکستان کی مرکزی قیادت شیعہ و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org