ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے تحت 12تا 18جنوری ملک بھر میں ’’ہفتہ ناموس زینب ‘‘منایاجائے گا،محترمہ زہرا نقوی

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 11 January 2018


شیعیت نیوز: قصور میں ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے اندھوناک واقعے نے ساری پاکستانی قوم کے ضمیرکو جھنجھوڑ کررکھ دیا ہے ،ہمارامعاشرہ کس قدر پستی کا شکار ہوچکاہےکہ معصوم پھول جیسی بچیوں کو مسل کر پھینک دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا،ہم مطالبہ کرتے ہیں کے زینب کے سفاک قاتل کو قذافی اسٹیڈیم میں سرعام پھانسی دی جائے اور پوری دنیا کو لائیو کوریج دکھائی جائے تاکہ مجرم نشان عبرت قرار پائے، زینب کی عصمت دری اور بہیمانہ قاتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت ’’ہفتہ ناموس زینب ‘‘منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ زینب کو جس درندگی اور وہشت گری کا نشانہ بنایا گیا اس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے،قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیئے کہ ایسی قانون سازی یقینی بنائیں جس سے ایسے سفاک درندوں کو طوری فور پر نشان عبرت بنایا جاسکےتاکہ ایسے سنگین واقعات میں کمی واقع ہو، یقیناً ملک بھر میں ایسے درجنوں واقعات روز انہ کی بنیاد پر پیش آتے ہیں لیکن مجرموں کوسزانا ملنے سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوتے چلے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ زینب پر ہونے والے ظلم کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین معصوم زینب کے اہل خانہ کے دکھ درد میں برار کی شریک ہے، انشاء اللہ جمعہ 12تا 18جنوری ملک بھر میں ’’ہفتہ ناموس زینب ‘‘منایاجائے گا،جس کے تحت احتجاجی اجتماعات ، چراغاں اور تعزیتی تقاریب منعقد ہوں گی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی کارکنان اور عہدیدان اپنے اپنے اضلاع میں پروگرامات کا انعقاد یقینی بنائیں۔

پڑھا گیا 148 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقالہ جات

ریاست کے اندر ریاست یا ڈیپ اسٹیٹ کیا ہے ؟

ریاست کے اندر ریاست یا ڈیپ اسٹیٹ کیا ہے ؟

سیاست اور سماجیات دونوں سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی اصطلاح ہے جوریاست پر غیر منتخب انتظامی کنٹرول کو بیان کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ ایک ایسا...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org