تازہ ترین

آرمی چیف کی فوج کو زینب کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد کی ہدایت

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 11 January 2018


شیعیت نیوز:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قصور میں قتل ہونے والی ننھی زینب کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ آرمی چیف نے قصور میں معصوم زینب سے زیادتی اور بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔ آرمی چیف نے بچی کے غمزدہ والدین کی اپیل پر ردعمل دیتے ہوئے فوج کو مجرموں کی فی الفور گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔ زینب کے والدین نے عمرے سے وطن واپس پہنچنے پر آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو 5 روز تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا جبکہ ملزمان نے بچی کی لاش کو کچرا کنڈی میں پھینک دیا۔ واقعے کے خلاف شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے

پڑھا گیا 113 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org