تازہ ترین

صوبہ الانبار میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب داعش کی متعدد بکتربند گاڑیاں تباہ

کیٹیگری عراق
Thursday, 11 January 2018


عراقی فورسز ملک کی سرحدوں میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں جس کے تحت سعودی عرب سے ملحقہ سرحد کے قریب داعشی دہشت گردوں کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 7 بکتر بند گاڑیوں سمیت دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا گیا ہے۔

عراقی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج اور قبائل نے ملکر داعشی دہشت گردوں کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ داعشی دہشت گرد منظم ہونے کی کوشش کررہے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے حملہ کرکے 7 بکتربند گاڑیوں سمیت دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ملحقہ سرحد کے جابلات، صفاویات، سد الابیض اور صحرائے معیلہ نامی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج اور عوامی رضاکاروں نے گزشتہ جمعرات سے اب تک الحویجہ اور الطوز کے کئی علاقوں کو ناپاک دہشت گردوں سے پاک کردیاہے۔

ایک ہفتے کے دوران کم ازکم 20 دیہات داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عرصہ قبل عراق بھر سے داعشی دہشت گردوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب عراق کے تمام چھوٹے بڑے شہر داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالئے گئے ہیں۔

عراقی فوج اس ملک کے سرحدی علاقوں میں چھپے داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

پڑھا گیا 546 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org