دہشت گردی داعش سوشل میڈیا پر فرضی خلافت قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے، یورپی یونین

کیٹیگری دنیا
Thursday, 11 January 2018


برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین میں انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر انتہا پسند تنظیم داعش کی سرگرمیوں اور فرضی خلافت قائم کرنے سے پیشگی خبردار کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں انسداد دہشت گردی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں یورپی یونین کے انتظامی اداروں کے متعدد ارکان اور سائبر پلیٹ فارمز کے نمائندے شریک ہوئے.

اجلاس میں شامل سماجی رابطے کی ویب سائیٹس کے ماہرین نے انٹرنیٹ پر دہشت گردانہ مواد شائع کرنے اور انتہا پسند تنظیموں کے مضبوط نیٹ ورک سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا اور انتہا پسند نظریات کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کا جائزہ پیش کیا.

یورپی کمیشن کے اہم اجلاس میں انٹرنیٹ پر غیر قانونی مواد سے نمٹنے کے لیے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس دوران ماہرین نے انکشاف کیا کہ داعش نے سوشل میڈیا پر اپنی جڑیں مضبوط کر لی ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر خلافت قائم کر لی ہے.

علاوہ ازیں انٹرنیٹ پر دہشت گردی کا پروپیگنڈہ ، غیر ملکیوں سے متعلق منافرت اور نسل پرستی قانون کی خلاف ورزی جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا.

پڑھا گیا 102 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org