پارلیمنٹ جنسی تشدد کی سزا مقرر کرنے کیلئے قانون سازی کرے، علامہ ناصر عباس

کیٹیگری پاکستان
Friday, 12 January 2018


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قصور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے، جس کے لئے مذمت جیسا لفظ ناکافی اور چھوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں، جنہیں عوام کی جان و آبرو سے کوئی غرض نہیں اور وہ اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ اس المناک واقعہ نے جہاں پاکستان کے ہر فرد کو اضطراب اور دکھ میں مبتلا کیا ہے، وہاں عالمی سطح پر وطن عزیز کے وقار کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام حکومت کی ایما پر سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں رہا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ قصور میں انسانیت کی تذلیل کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اگر ماضی میں ان سفاک مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا تو آج معصوم زینب کے والدین کو یہ دن نہ دیکھتا پڑتا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ نااہل حکمران یہ ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں اور اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔ کم سن بچوں پر جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات ایک اسلامی ریاست کے چہرے پر بھیانک داغ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اس اہم مسئلہ پر قانون سازی کرتے ہوئے ایسے گھناونے واقعات کا ارتکاب کرنے والوں کے فوری ٹرائل اور سرعام پھانسی کی سزا متعین کی جائے۔ انہوں نے کم سن زینب کے قتل میں ملوث افراد کے لئے فوری اور عبرت ناک سزا کا مطالبہ بھی کیا۔

پڑھا گیا 164 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

معرکہ الحدیدہ ۔صرف شور سے جنگیں نہیں جیتی جاتیں ۔

معرکہ الحدیدہ ۔صرف شور سے جنگیں نہیں جیتی جاتیں ۔

یوں لگ رہا ہے کہ اب یمن پر بین الاقوامی حملہ شروع ہوچکا ہے ،جو ابھی تک لوجسٹکل اور مشاورت تک شامل تھے اب براہ راست اس جنگ میں کود چکے ہیں ۔۔۔اگلے مضمو...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org