تازہ ترین

ہنگاموں کی منصوبہ بندی بڑے شیطان کی تھی حجت الاسلام کاظم صدیقی

کیٹیگری ایران
Friday, 12 January 2018


تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز کے خطبوں میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حالیہ فتنوں اور ہنگاموں میں منافقین کے دہشت گرد گروہ اور ایرانی عوام کے دشمنوں کا حقیقی چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا کہا کہ ایران کے عوام نے پوری ہوشیاری کے ساتھ خود کو ہنگامے کرنے والوں اور موقع پرستوں سے الگ کرلیا۔
تہران کے خطیب جمعہ نے ایران میں ہنگامے اور فتنے برپا کرنے کے لئے غیرملکی ایجنٹوں اور طاقتوں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران کے عوام اپنی آزادی و خود مختاری کی حفاظت اور عالمی استکبار کی توسیع پسندی کا مقابلہ کرتے رہیں گے انہیں دشمنوں کے اس طرح کے فتنوں کا سامنا بھی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے اب تک دشمنوں کی سبھی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنایا ہے اور استقامتی محاذ نے بھی علاقےمیں امریکا، صیہونی حکومت، ان کے اتحادیوں اوردشمنان اسلام کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے کہا کہ امریکا ایرانی عوام کے سلسلے میں غلط اندازوں کا شکار ہوگیا ہے اور اگر اس نے دوبارہ ایران کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی تو ایرانی عوام پہلے سے بھی زیادہ زور دار طمانچہ رسید کریں گے۔

پڑھا گیا 233 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org