پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین میان رضا ربانی ایران کا دورہ کریں گے

Published in پاکستان
Saturday, 13 January 2018


شیعیت نیوز: ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، چیئرمین سینیٹ آف پاکستان 'میاں رضا ربانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر 'سردار ایاز صادق اسلامی ممالک کی 13ویں اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق ایران میں آئندہ ہونے والی اسلامی اسپیکرز کی 13ویں کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اس کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی ممالک کے اسپیکروں کی کانفرنس کا آغاز 16 جنوری بروز منگل ایرانی دارالحکومت تہران میں ہوگا اور اس کی اختتامی نشست بدھ کے روز ہوگی۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس کانفرنس میں 41 ایشیائی اور افریقی ممالک کے وفود بشمول 12 اسپیکرز، 9 نائب اسپیکرز، اراکین پارلیمنٹ شریک ہوں گے۔

Read 351 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

گریٹر مڈل ایسٹ کا خواب چکنا چور

گریٹر مڈل ایسٹ کا خواب چکنا چور

شیعیت نیوز: اگر آپ پہلی جنگ عظیم اور دوسری جنگ عظیم کے فاتحین کی مغربی ایشیا میں اپنے تمام تر حواریوں کے ساتھ چڑھائی اور پھر خاص کر سات ٹریلین ڈالر ک...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org