ایران کا امریکہ کی نئی پابندیوں کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان

کیٹیگری ایران
Saturday, 13 January 2018


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو ایٹمی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے بارے میں جوابی کارروائی کی جائے گی ۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امریکہ کے صدر ٹرمپ نے گذشتہ ایک سال میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کو منسوخ کرنے کے سلسلے میں کافی تلاش و کوشش کی لیکن عالمی برادری نے اس سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کی ہمراہی کرنے سے انکار کردیا جس کی بنا پر امریکی صدر ایک بار پھر اس معاہدے کی توسیع پر دستخط کرنے پر مجبور ہوگئے، لیکن امریکی صدر نے ایران کی بعض حقیقی اور حقوق شخصیات اور اداروں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرکے ایرانی عوام کے خلاف اپنی دشمنی کا ایک بار پھر عملی ثبوت فراہم کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امریکی صدر کی ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اور عداوت کا سلسلہ جاری ہے جس کا جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھے گا لیکن اگر ایرانی عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کی گئي تو پھر ایران بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے سے پہلی والی حالت پر واپس چلا جائے گا۔ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے جس کی سکیورٹی کونسل نے بھی توثیق اور تائید کررکھی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے ایران کے حقیقی اور حقوق افراد اور اداروں پر امریکہ کی نئی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر نہ نظر ثانی کی جائے گی اور نہ ہی کوئی نیا معاہدہ کیا جائے گا ایرانی عوام کو امریکی حکام پر کوئي اعتماد نہیں ہے۔

پڑھا گیا 295 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org