عرب ممالک کے پورے جھگڑے کا مرکزی کردار ایک عورت ہے محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کاسنسنی خیز انکشاف

کیٹیگری مشرق وسطی
Saturday, 13 January 2018


قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ 4 عرب ملکوں کے گذشتہ 6 ماہ سے جاری جھگڑے اور کشیدگی کی بنیادی وجہ ایک عورت ہے۔

قطر کے وزير خارجہ نے ٹی وی پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امارات کی ایک عورت کو قطر نے امارات کی تحویل میں دینے سے انکار کردیا جس کے بعد قطر اور امارات کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوگیا۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس عورت اور اس کے شوہر 2013 میں امارات کو چھوڑ کر قطر پہنچ گئے اور کچھ عرصہ کے بعد اس کا شوہر برطانیہ چلا گیا لیکن عورت اپنے خاندانی تعلقات کی بنا پر قطر میں رہ گئی۔ اس عورت کے پاسپورٹ کی مدت گذشتہ سال تمام ہوگئی اور دوحہ میں امارات کے سفارتخانہ نے پاسپورٹ کی مدت تمدید کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے امارات کی تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا۔

کیونکہ اس عورت نے کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا تھا لہذا قطر نے اسے واپس امارات بھیجنے سے موافقت نہیں کی کیونکہ ایسا کرنا قطر کے بنیادی آئین کے خلاف ہے۔ اس سلسلے میں امارات نے ایک اعلی وفد بھی قطر کے امیر کے پاس بھیجا لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا اور یہی وجہ کشیدگی کے آغاز کا سبب بن گئی۔ جس کے بعد سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے ملکر کو قطر کے بری ، بحری اور ہوائی راستے بند کردیئے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت،اور ایران کی قربت کا الزام عائد کرتے ہوئے اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔

واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل خلیج فارس کے 6 ممالک پر مشتمل ہے جس میں سعودی عرب، بحرین، کویت، قطر، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں قطر کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں عمان اور کویت شریک نہیں ہیں۔ جبکہ قطر نے 4 عرب ممالک کی اقتصادی پابندیوں اور قطر کو مفلوج کرنے کی سازش کو بھی ایران اور ترکی کے تعاون سے ناکام بنادیا ہے۔

پڑھا گیا 661 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے دروازے پر چیک پوسٹ بنا لی

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے دروازے پر چیک پوسٹ بنا لی

مقبوضۃ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قبلہ اول پر یہودی شرپسندوں کی یلغار کے جلو میں ایک خطرناک پیش رفت اور بھی سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ ک...

مقالہ جات

یمنی باغی نہیں ہیں

یمنی باغی نہیں ہیں

یمن میں سعودی عرب کی جانب سے تین سال سے جارحیت جاری ہے۔ یمن میں حقیقی صورتحال سے پاکستانی میڈیا غافل رکھتا ہے، اگر کوئی خبر جاری بھی کی جاتی ہے تو اس ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org