امریکہ کو ایران کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے، سپاہ پاسداران

کیٹیگری ایران
Saturday, 13 January 2018


خلیج فارس میں ایران کی ساحلی حدود میں داخل ہونے والی دو امریکی جنگی کشتیوں کو روکے جانے کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں ایڈمرل علی فدوی کا کہنا تھا کہ ہمارے اس اقدام کا اہم ترین پیغام وعدہ الہی کی تکمیل تھا چنانچہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ہر موقع پر وعدہ الہی پر بھروسہ کرتے ہوئے امریکہ کو ذلیل و رسوا کیا ہے۔قابل ذکرہے کہ بارہ جنوری دوہزار سولہ کو دو امریکی جنگی کشتیاں غیر قانونی طور پر خلیج فارس میں ایران کی بحری حدود میں داخل ہوئی تھیں جنہیں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے روک کر اس میں دس امریکی میرین فوجیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ یہ واضح ہونے کے بعد کہ مذکورہ امریکی کشتیاں غلطی سے ایرانی حدود میں داخل ہوئی ہیں امریکی میرین فوجیوں کو رہا کردیا گیا تھا۔ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمر علی فدوی نے اپنے فوجیوں کے رہائی کے لیے امریکی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے کامیابی کے بعد کے برسوں کی طرح اس بار بھی امریکہ کے پاس ایران کے سامنے سرتسلیم خم کرنے، ذلت قبول کرنے نیز فوجی اور سفارتی ذرائع سے التماس اور بے بسی کے اظہار کے سوا کچھ نہیں تھا۔ایڈمرل فدوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نہ صرف خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں بلکہ ہر اس سمندری علاقے میں پوری طاقت اور تسلط کے ساتھ موجود ہے- جہاں انقلاب اسلامی کے دفاع کے لیے اس کی موجودگی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اصلی یعنی امریکہ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طاقت اور تسلط کا اچھی طرح پتہ ہے کہ ایران کے میزائلوں، ڈرون طیاروں اور تباہ کن بحری جہازوں نے خلیج فارس سے لیکر آبنائے ہرمز تک اور حتی بحیرہ عمان میں دور دور تک کے علاقوں کا احاطہ کر رکھا ہے۔

پڑھا گیا 236 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقالہ جات

ریاست کے اندر ریاست یا ڈیپ اسٹیٹ کیا ہے ؟

ریاست کے اندر ریاست یا ڈیپ اسٹیٹ کیا ہے ؟

سیاست اور سماجیات دونوں سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی اصطلاح ہے جوریاست پر غیر منتخب انتظامی کنٹرول کو بیان کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ ایک ایسا...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org