آل سعود کی ایما پر سعودی عرب میں چار شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

کیٹیگری سعودی عرب
Saturday, 13 January 2018


سعودی فوجیوں نے صوبہ الشرقیہ کے العوامیہ ٹاؤن پر حملہ کرکے چار شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

گرفتار کیے جانے والے شیعہ رہنما، شہید آیت اللہ نمر باقر النمر کے قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں آیت اللہ نمر کو سعودی حکام نے دو برس قبل بے بنیاد الزامات کے تحت سزائے موت دیکر بے دردی کے شہید کردیا تھا۔لبنان کی العہد ویب سائٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نے شہید آیت اللہ نمبر باقرالنمر کے بیٹے، بھائی اور دو بھتیجوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔سعودی فوجیوں نے شہید آیت اللہ نمبر کے بھائی عبداللہ النمر کے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی اور گھر کی خواتین اور بچوں کو بے تحاشہ ہراساں کیا۔سعودی فوجیوں نے اس موقع پر مزاحمت کرنے والے دیگر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سعودی سیکورٹی اہلکار پچھلے چند روز کے دوران کئی بار ملک کے شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ پر حملے کرکے ، متعدد افراد کو گرفتار کر چکے ہیں۔

پڑھا گیا 372 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org