تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف بھارتی دہشت گردی جاری، 5 شہید متعدد زخمی

کیٹیگری متفرقہ
Monday, 15 January 2018


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ قاض فوج نے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے اڑی میں فوجی آپریشن کرتے ہوئے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کے بعد اڑی میں حالات کشیدہ ہیں اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ نوجوانوں کا تعلق عسکریت تنظیم جیش محمد سے تھا اور وہ خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔

کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی کے علاقے سندربنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کشمیری حریت پسند گروہوں کی تحریک کو ناکام بنانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے جس کے تحت اب تک ہزاروں بے گناہ مسلمان شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

پڑھا گیا 315 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org