تازہ ترین

امریکہ دہشت گردوں کا بہانہ بنا کر عراق و شام میں رہنا چاہتا ہے۔ سید حسن نصر اللہ

کیٹیگری لبنان
Friday, 19 January 2018


شیعت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مرحوم حاج فائز محمود مغنیہ کے چہلم اور شہدائے قنیطرہ کی برسی کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں جاری حوادث سے امریکی اہداف کی حقیقت اور ماہیت کا بخوبی پتہ چلتا ہے۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اسلامی مزاحمت کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں امریکی منصوبوں کی ناکامی ، علاقائی اقوام اور حکومتوں کی کامیابی کی جب بات کرتے ہیں  تو اس کا مطلب یہ ہے اس کامیابی میں سب سے پہلے اللہ تعالی کی مدد اور نصرت شامل ہے اور اس کے بعد اسلامی مزاحمت کے شہداء ، جنابازوں اور اہلکاروں کی فداکاری ، جاں فشانی اور قربانیاں شامل ہیں۔انھوں نے کہا مرحوم حاج فائز مغنیہ کا پورا خاندان شہید پرور ہے اورانہی شہداء کی بدولت آج خطے میں اسلامی مزاحمت کا سربلند اور امریکہ و اس کے اتحادیوں کے منصوبے ناکام ہوگئے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کی طرف سے حزب اللہ کے خلاف بے بنیاد ، گھٹیا اور جھوٹے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے منصوبوں میں منشیات کا کارو بار شامل نہیں، حزب اللہ ایک پاک و پاکیزہ اور مذہبی جماعت ہے جس کا راستہ الہٰی راستہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ منشیات میں امریکہ ، اس کے اتحادی اور ان کے زير نظر دہشت گرد گروہ ملوث ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تجارت ایک مباح چیز ہے لیکن حزب اللہ اس مباح اور جائز امر میں بھی شریک نہیں ہے۔ امریکہ کا ہدف صرف حزب اللہ کو بدنام کرنا ہے ۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ خطے میں دہشت گردوں کی بھر پور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر عراق اور شام میں باقی رہنا چاہتا ہے کیونکہ اگر خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے تو پھر امریکہ کا اس خطے میں رہنے کا جواز ختم ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ اور اسرائیل کی طرف سےاختلافات ایجاد کرنے کے شوم منصوبوں کے بارے میں ہوشیار اور باخبر رہنا چاہیے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر 13 جگہوں پر تنازعہ جاری ہے اسرائيل لبنان کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنا چاہتا ہے جبکہ لبنانی حکومت اور فوج نے اسرائیل کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قراردیا ہے اور اسرائیل کے ہر اقدام کا بھر پور جواب دینے کا اعلان کیا ہے لبنانی حکومت نے اپنے اعتراض کو یونیفل کو منتقل کیا ہے جبکہ یونیفل نے لبنان کے اعتراض کو اسرائیلی حکام تک پہنچا دیا ہے۔لبنانی فوج نے اسرائیل کی ہر جارحیت کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے اور حزب اللہ بھی لبنانی سرزمین کے تحفظ کے لئے لبنانی حکومت اور فوج کے ساتھ ہے اور لبنان کی مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر کسی قسم کی تبدیلی ایجاد کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

پڑھا گیا 305 دفعہ Last modified on Friday, 19 January 2018

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

اربعین میں پیدل کربلا کی زیارت کا ثواب

اربعین میں پیدل کربلا کی زیارت کا ثواب

اربعین یا چالیس ایک ایسا عدد ہے جو بڑ ی خصوصیتوں کاحامل ہے مثلاً زیادہ ترانبیاء چالیس سال کی عمر میں مبعوث بہ رسالت ہوئے، موسیٰ (ع) اور خدا کی خصوصی م...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org