اسرائیل اپنی موت کو خود دعوت دے رہا ہے، حزب اللہ لبنان

کیٹیگری لبنان
Tuesday, 23 January 2018


حزب اللہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے اگر کوئی حماقت کی تو وہ اپنی موت کو خود دعوت دے گی۔تہران میں مسجد الاقصی کی آزادی اور استقامتی محاذ کے زیرعنواں منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں حزب اللہ کے نمائندے سید عبداللہ صفی الدین نے، امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کے تعلق سے واشنگٹن کی کوشش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے اس قسم کے اقدام سے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے-

بیت المقدس شہر جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد الاقصی واقع ہے، فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے اور مسلمانوں کے نزدیک اس کا بیحد احترام ہے- اسرائیل نے مسلمانوں کے اس مقدس شہر پر انیس سو سڑسٹھ سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے-

حزب اللہ کے نمائندے نے علاقے میں امریکا کی شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مشرق وسطی میں یکے بعد دیگرے اپنے اڈے کھو رہا ہے-

ایران میں حزب اللہ کے نمائندے سید عبداللہ صفی الدین نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا استقامتی محاذ پر دباؤ ڈال کر علاقے میں اپنی شکست کی تلافی کرنا اور اپنے اڈوں کو باقی رکھنا چاہتا ہے، کہا کہ امریکیوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ صیہونی حکومت کی نابودی اور علاقے میں امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ یقینی ہے-

پڑھا گیا 338 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والوں میں تیرہ بچے بھی ش...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org