شمالی افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں جاری

کیٹیگری متفرقہ
Friday, 26 January 2018


طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں طرفین کے متعدد جنجگو ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

جوزجان گورنر کے ترجمان محمد رضا غفوری نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سے شاتوت اور شوربلاق نامی علاقوں میں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے گزشتہ رات شوربلاق میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں کم ازکم 3 داعشی ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں افغانستان کے مختلف شہروں میں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کابل حکام داعش کو طالبان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

افغان پارلیمنٹ کے کئی نمائندوں نے بھی کابل حکومت پر ملک میں داعش کے خلاف کارروائی نہ کرنے اور اس دہشت گرد گروہ کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔

پڑھا گیا 371 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والوں میں تیرہ بچے بھی ش...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org