قطری عوام تک غذائی اشیا اور ادویات پہنچنے کا واحد ذریعہ ایران ہے:قطر وزیر خارجہ

کیٹیگری مشرق وسطی
Saturday, 03 February 2018


دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صرف ایران کے ہی راستے قطر کو ادویات اور غذائی اشیاء پہنچ رہی ہیں۔قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے امریکن انٹر پرائزیزسینٹر میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اس کےاتحادی ملکوں کے ذریعے قطر کا محاصرہ کئے جانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے ہی راستے قطر کےعوام کے لئے ادویات اور اشیائے خوارک پہنچ رہی ہیں۔

قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ دوحہ آئندہ موسم بہار میں امریکا اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئےتیار ہے۔قطر کے وزیردفاع خالد بن محمد العطیہ نے یہ بھی کہا کہ دوحہ کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا محاصرہ ظالمانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے قطر کی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کھول کر ہمیں سانس لینے کا موقع فراہم کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں متحدہ عرب، بحرین اور مصر نے گذشتہ برس پانچ جون کو قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات یہ کہتے ہوئے منقطع کرلئے تھے کہ دوحہ عرب سوچ سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں نے اس کے بعد قطر کا ہر طرف سے بائیکاٹ کردیا تھا۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر پر دہشت گردی کی بھی حمایت کا الزام لگایا تھا۔

پڑھا گیا 256 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والوں میں تیرہ بچے بھی ش...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org