تازہ ترین

امام خمینی پندرہ سالہ جلاوطنی گذار کرفاتحانہ انداز میں واپس ایران آئے تھے

کیٹیگری ایران
Saturday, 03 February 2018


تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ارکان کی جانب سے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار پر فاتحہ خوانی اور انہیں خراج عقیدت پیش کئے جانے کے بعد کونسل کے سربراہ آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اسلامی بیداری، سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی ثابت قدمی، مشرق و مغرب کے بہت سے مادی محاذوں کا خاتمہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے وجود اور ان کے انقلاب کے اثرات اور نتائج ہیں-

انہوں نے کہا کہ امام خمینی کی قیادت میں آنے والے اسلامی انقلاب کی اہم ترین خصوصیات اس کا شرعی، عقلی اور عوامی ہونا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نہ صرف پورے ایران بلکہ عالم اسلام کے گوشہ و کنار میں بھی امام خمینی کا نام اور ان کی یاد لوگوں کی زبان اور دلوں میں باقی ہے اور امام خمینی آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے-

ایران کی وزارت اعلی تعلیم و تحقیقات و ٹیکنالوجی کے وزیر اور اس وزارت خانے کے اعلی عہدیداروں نے بھی ہفتے کو امام خمینی کے مرقد مطہر پر حاضری دے کر ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عہد کیا-

ایران میں یکم فروری سے جب انتالیس سال قبل امام خمینی پندرہ سالہ جلاوطنی گذار کرفاتحانہ انداز میں واپس ایران آئے تھے اور بارہ فروری تک جب اسی سال اسلامی انقلاب پوری طرح کامیاب ہوا تھا، عشرہ فجر منایا جاتا ہے اور اس مناسبت سے مختلف پروگراموں اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے-

پڑھا گیا 315 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو فلسطینی نوجوان احمد علی قطوش اور محمد بکر ابوطاحون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہی...

مقالہ جات

تخلیقی افراتفری (Creative Chaos)کیا ہے ؟

تخلیقی افراتفری (Creative Chaos)کیا ہے ؟

ایک تحقیقی و مطالعاتی مضمون (۱) کیا پاکستان میں بھی تخلیقی افراتفری کی کوشش ہورہی ہے؟’’تخلیقی افراتفری ‘‘Creative Chaosایک سیاسی اصطلاح ہے جس کا مطلب ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org