تازہ ترین

امریکا دھمکیوں پر اتر آیا ہے جوکہ ناقابل برداشت ہیں، روس

Published in دنیا
Tuesday, 06 February 2018


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکا دھمکیوں اوردباؤ پر اتر آیا ہے جسے کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا۔روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریبکوف نے کہاکہ امریکا مسائل کے حل کے لیے معمول کے مذاکرات کے بجائے دھمکیوں اوردباؤ پر اتر آیا ہے جسے کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا اور یقیناً اس کا کوئی نتیجہ بھی برآمد نہیں ہوگا۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کے متن کے بارے میں از سر نو مذاکرات کی توقع نہیں رکھنا چاہیے۔ انھوں نے واضح کیا کہ امریکی اقدامات کے نتیجے میں نہ صرف اس کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کا معاملہ مشکوک ہوگیا بلکہ ایران کے خلاف دباؤ میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

سرگئی ریبکوف نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کے بارے میں ازسر نو مذاکرات کی امریکی درخواست کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔

Read 476 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا۔ اس دوران خاتون اور چ...

مقالہ جات

نوٹیفیکیشن ۔۔قائد کا پاکستان۔۔تبدیلی

نوٹیفیکیشن ۔۔قائد کا پاکستان۔۔تبدیلی

شیعیت نیوز: وزارت داخلہ کی جانب سے وی وی آئی پی مہمان کی آمد کے موقع پر ایک ایسا نوٹیفیکیشن جاری ہوا کہ جس میں لکھا گیا کہ اس مہمان کی آمد کے موقع...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org