سابق عراقی صدر صدام حسین کی بیٹی کا نام اشتہاری افراد کی فہرست میں شامل

کیٹیگری عراق
Wednesday, 07 February 2018


بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی حکومت نے داعش ، القاعدہ اور کالعدم البعث پارٹی سے منسوب سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد سمیت 60 اشتہاری افراد کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔

عراقی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے داعش ، القاعدہ اور کالعدم بعث پارٹی سے منسلک 60 مطلوب افراد کی پہلی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغدکو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے ۔

عراقی انٹرپول کے سربراہ میجر جنرل صادق عبدالرحمان کا کہناہے کہ داعش تنظیم کے رہنما ابو بکر البغدادی صرف عراقی عدلیہ کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو مطلوب ہے۔دوسری جانب سابق عراقی صدر کی جلا وطن صاحبزادی رغد صدام حسین نے اشتہاریوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نام عراق کے اشتہاریوں میں شامل کرنا میری توہین ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کروں گی۔

واضح رہے کہ رغد صدام حسین ان دنوں اردن میں قیام پذیر ہیں ۔ عراقی فہرست میں داعش کے 28، القاعدہ کے 12اور بعث پارٹی کے 20 رہنماؤں کے نام درج کئے گئے ہیں۔

پڑھا گیا 578 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

راجہ صاحب محمود آباد کون تھے؟ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤسے باون کیلومیٹر پرے ضلع سیتا پورکی ایک تحصیل محمود آباد ہے۔محمود آباد قص...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org