صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں تین فلسطینی شہید

کیٹیگری مقبوضہ فلسطین
Thursday, 08 February 2018


صیہونی فوجیوں نےگذشتہ چوبیس گھنٹے میں تین فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا ہے - صیہونی فوجیوں نے کو حماس کے سرگرم کارکن احمد جرار اور ایک دیگر فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا تھا - صیہونی اخبار یدیعوت آہارنوت نے دعوی کیا ہے کہ الخلیل شہر کے شمال میں ایک صیہونی انتہا پسند پر فلسطینی نوجوان کے چاقو کے حملے کے بعد جس میں وہ صیہونی زخمی ہوگیا ہے اسرائیلی فوجیوں نےگولی ماکر اس حملہ آور فلسطینی نوجوان کو قتل کردیا - اس دوران غرب اردن میں فلسطینی شہریوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دسیوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے - خبروں کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کے بے تحاشہ گولے پھینکے جس کی وجہ سے انہیں دم گھٹنے کی شکایت ہوئی - فلسطین کی ہلال احمرکمیٹی نے کہا ہے کہ نابلس میں ایک فلسطینی شہری کے مکان کا محاصرہ کرلئے جانے کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں پچاس سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں بارہ فلسطینی ایسے ہیں جو صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ چالیس فلسطینی آنسو گیس کے گولوں سے متاثر ہوئے ہیں - عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی کے مکان کا محاصرہ کرکے طوباسی قبیلے کے چار فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے - یہ مکان اس فلسطینی نوجوان کے قریبی ساتھی کا ہے جس نے گذشتہ پیر کو مقبوضہ فلسطین کے سلفیت علاقے میں شہادت پسندانہ کارروائی کرکے ایک انتہا پسند صیہونی خاخام کو ہلاک کردیا تھا - شہادت پسندانہ کارروائی انجام دینے والا فلسطینی نوجوان انیس سالہ عبدالکریم عادل عاصی تھا - دوسری جانب یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کی مالی مدد جاری رکھے گی - ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا نے اس ایجنسی کے لئےاپنی مالی امداد بند کردی ہے لیکن یورپی یونین اپنی مدد جاری رکھے گی - فیڈریکا موگرینی نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے انروا کی کارروائیوں کو انتہائی اہم بتاتے ہوئے کہا کہ اس ایجنسی کی امدادی کارروائیوں سے فلسطین میں ایک پائیدار صلح اور آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے لئے ضروری سیاسی ماحول پیدا ہوگا - ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بھی سیاسی عمل کے تعلق سے انروا کی کارروائیاں بہت ہی اہم ہیں اور یہ ایجنسی مجموعی طور پر مشرق وسطی میں قیام امن کے تعلق سے اہم رول ادا کررہی ہے - امریکا نے گذشتہ سولہ جنوری کو فلسطینیوں کے خلاف اپنے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انروا کے لئے پینسٹھ ملین ڈالر کی اپنی مالی امداد بند کردی ۔

پڑھا گیا 229 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو فلسطینی نوجوان احمد علی قطوش اور محمد بکر ابوطاحون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہی...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org