ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی ، رحمٰن ملک نے آئی جی خیبر پختون خواہ کو طلب کرلیا

کیٹیگری پاکستان
Saturday, 10 February 2018


شیعت نیوز: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کا ڈی آئی خان میں بڑھتی دہشتگردی و ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس آئی جی پولیس خیبرپختونخوا و ہوم سیکرٹری کمیٹی کے اجلاس میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمٰن ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دن دھاڑے ڈی آئی خان میںایک مکتبہ فکر(ملت جعفریہ) کے لوگوں کو ٹارگٹ کیاجا رہا ہےاور ہم معصوم لوگوں کے اسطرح بیہمانہ قتل پر چپ نہیں رہ سکتے۔انہوں نےکہا کہ پچھلے دنوں افتخار حسین و مطیع اللہ کو ڈی آئی خان میں قتل کیا گیا جوانتہائی افسوس ناک ہے۔رحمٰن ملک نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا و ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے ان واقعات پر اپنی رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو جمع کرائیں۔ رحمٰن ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ تشویش ناک ہے ۔ انہوں نے قائمہ کمیٹی کے اگلے اجلا س میں  خیبر پختون خواہ کے آئی جی پولیس و ہوم سیکرٹری کو پیش ہوکر ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ پر بریفنگ دینے کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

پڑھا گیا 241 دفعہ Last modified on Saturday, 10 February 2018

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

امریکہ کی نئی مشکل، لبنان اسرائیل تنازعہ

امریکہ کی نئی مشکل، لبنان اسرائیل تنازعہ

سال 2018ء امریکی سامراجی بلاک اور اس کے پسندیدہ قریبی اتحادیوں کے لئے نئی مشکلات کے ساتھ شروع ہوا ہے۔ اپنی تمام تر سازشوں اور چالاکیوں کے باوجود امریک...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org