شام میں اسرائیلی کارروائی کے بعد القسام کا غزہ میں ہائی الرٹ

کیٹیگری مقبوضہ فلسطین
Monday, 12 February 2018


مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں اسرائیلی فوج کےایک جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کےبعد قابض کی طرف سے غزہ پربھی اسرائیلی فوج جارحیت کرسکتی ہے۔ اس ممکنہ جارحیت کے پیش نظرالقسام کے کارکنان نے ہنگامی حالت نافذ کی ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ شمالی فلسطین میں پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں القسام بریگیڈ کے کارکنان کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر کسی قسم کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز شام میں جنگی کارروائی کے دوران شامی فوج نے اسرائیل کا ایک ’ایف 16‘ جنگی طیارہ مار رگرایا تھا۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے شام میں وسیع پیمانے پر حملے شروع کیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے شام میں ایرانی،شامی اور حزب اللہ کی تنصیبات پر12 حملے کیے ہیں۔

پڑھا گیا 179 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

امریکہ کی نئی مشکل، لبنان اسرائیل تنازعہ

امریکہ کی نئی مشکل، لبنان اسرائیل تنازعہ

سال 2018ء امریکی سامراجی بلاک اور اس کے پسندیدہ قریبی اتحادیوں کے لئے نئی مشکلات کے ساتھ شروع ہوا ہے۔ اپنی تمام تر سازشوں اور چالاکیوں کے باوجود امریک...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org