ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے منڈلاتے سائے

کیٹیگری مقالہ جات
Tuesday, 13 February 2018


ّ(عبد الباري عطوان۔خلاصہ و ترجمہ)
اسرائیلی میڈیا کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ایران کے ساتھ اسرائیل کے ٹکراو کے وقت کی سوئی ٹک ٹک کررہی ہے ۔
اسرائیلوں کو شام میں ایران کی موجودگی کھائے جارہی ہے اور کسی بھی طور پر شام میں ایران یا ایرانی ممکنہ اڈوں کی موجودگی کو ناقابل برداشت کہتے ہیں ۔
اسرائیلی وزیروں کا کہنا ہے کہ مزاحمتی بلاک کے اتحاد کو توڑا ضروری ہے ،تعمیرات اور ہاؤسنگ کے وزیر یوو گیلنٹنٹ کا کھلے لفظوں کہنا ہے کہ’’ایران شام اور حزب اللہ کے اکھٹ کو ختم کرنا ضروری ہے ‘‘
اسرائیل کی موجودہ حالات کو کسی بھی طور عقلمندی اور میچوریٹی نہیں کہا جاسکتا ہے بلکہ یہ اسرائیل کی سیراسیمگی اور گھبراہٹ ہے جو ظاہر ہورہی ہے ،اس کی اس ہیسٹریائی کیفیت کے پچھے اسرائیل کے اندر پرواز کرتا ہوا وہ ڈرون طیارہ ہے تو دوسری جانب شام کے قدرے پرانے طرز کے ایک میزائل کے توسط سے اسرائیل جدید ایف سولہ کو مارگرانا ہے ۔
یہ تیسرا ایف سولہ طیارہ ہے جسے عرب ممالک کے فضاوں میں نشانہ بنایا گیا ہے
پہلا طیارہ مراکش کا تھا جو یمن کیخلاف سعودی اتحاد میں شامل تھا اور جیسے انصار اللہ نے مار گرایا تھا جبکہ دوسرا طیارہ اردن کا تھا جیسے معاذ کساسبہ نامی اردنی پائلٹ چلارہا تھا اور داعش کیخلاف بمباری کرتے ہوئے گرایا گیا جبکہ تیسرا طیارہ اسرائیلی طیارہ ہے جیسے شام کے ایک طیارہ شکن گن نے مارگرایا ۔
اردن اور مراکش کے طیارے پرانے اور ایک حدتک آوٹ آف سروس ہوچکے تھے
لیکن اسرائیلی ایف سولہ طیارہ اس کی جدیدسیریز سے تعلق رکھتا ہے لیکن اب شام کی جانب سے اسے نشانہ بناے کے بعد یقینا اس سیریز کی عالمنڈی میں مارکیٹنگ پر منفی اثر پڑسکتا ہے ۔
بالکل اسی طرح کہ جب لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیل میرکاوا ٹینک کو جب بڑی آسانی تباہ کیا تھا تو اس کی مارکیٹنگ پر اثر پڑا تھا اور ہندوستان اس ٹینک کے لئے دو ارب ڈالر کا سودا کرچکا تھا ۔
واضح رہے کہ میرکاوا ٹینک جرمن اور امریکی ٹینکوں کے ساتھ تجارتی دوڑ میں شامل تھے۔
آخر ایران شام سے کیوں چلاجائے گا؟کیا ایران نے شام پر حملہ کرکے قبضہ جمایا ہوا ہے کہ وہ چلاجائے گا؟یہ شام کی آفیشل حکومت ہے کہ جس نے ایران سے مدد طلب کی ہوئی ہے اور ایران اگر وہاں موجود ہے بھی تو شام کی حکومت کی دعوت پر ۔
ایران نے شام کی سرزمین پر قریب چھ سال تک دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شام کی مدد کی ہے اور جانی و مالی قربانیاں دیکر شام کو امریکی سازش سے بچایا ہے ۔
اسی طرح لبنان کی حزب اللہ بھی وہاں پر حکومت کی دعوت پر ان کی مدد کے لئے موجود ہے اور اس نے بھی شام کو امریکی اسرائیلی سازش سے بچانے میں مدد فراہم کی ہے ۔
اگر ہم اسرائیلی میڈیا اور بعض سرکاری افراد کی باتوں کو لیکر فرض کرتے ہیں کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ٹکراو کا وقت قریب آچکا ہے اور سوئی ٹک ٹک کرتے آگے بڑھ رہی ہے تو سب اہم سوال یہ ہے کہ یہ جنگ کیسے اور کہاں ہوگی ؟
الف:اسرائیل اڑ کر ایران چلاجائے اور ایران کے انفرااسٹکچر اور عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنائے
ب:یہ جنگ شام اور لبنان میں ہوجو ایرانی اہم اتحادی شمار ہوتے ہیں
پہلا آپشن بالکل بھی قابل عمل نہیں ہوگا کیونکہ ایران اسرائیل سے قریب دوہزار میل کے فاصلے پر ہے
اور اگر اسرائیل ایسا کرسکتا تھا تو اب تک کرچکا ہوتا ،لہذا دوسرا آپشن زیادہ ممکن ہوتا دیکھائی دیتا ہے
لیکن اس میں بھی اسرائیل کے سامنے بڑے چلینجزاور خطرات موجود ہیں
الف:شام میں روس کی موجودگی ،پیوٹن کسی بھی شکل میں شام میں حاصل کردہ اسٹرٹیجکل پوزیشن کو کھونا نہیں چاہے گا ۔
ب:جنگ کے آغاز سے ہی سینکڑوں کی تعداد میںمختلف جوانب سے اسرائیل پر میزائل برسنے لگے گے
اس بات ہی سے انداز ہ لگالیجئے کہ اگر 350ڈالر مالیت کے ایرانی ڈورن طیارے کی کو اپنی فضا میں دیکھنے کئ بعد اسرائیل نے بن گورین ائرپورٹ کو بند کردیا تھا حیفا اور تل ابیب میں پناگاہوں کے دورازے کھول دیے گئے تھے تو اس وقت کیا صورتحال ہوگی جب بارش کی طرح لبنان شام غزہ اور ایران سے میزائلوں کا رخ اسرائیلی شہروں کی جانب ہوگا ؟
شام کی فوج گذشتہ ان چند سالوں میں فنون حرب میں بڑی مہارت حاصل کرچکی ہے وہ اس وقت کسی بھی قسم کی بڑی جنگ کے لئے تیار دیکھائی دیتی ہے ۔
یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ ایران کو شام میں کسی قسم کے اڈے بنانے کی کوئی ضرورت نہیں پورا کا پورا شام اس کے لئے کھلا ہوا ہے اور شام میں بہت سے ایسے فائٹرز موجود ہیں جوقبلہ اول کے غاصب اسرائیل سے لڑنے کے لئے بیتاب ہیں ۔

پڑھا گیا 705 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

امریکہ کی نئی مشکل، لبنان اسرائیل تنازعہ

امریکہ کی نئی مشکل، لبنان اسرائیل تنازعہ

سال 2018ء امریکی سامراجی بلاک اور اس کے پسندیدہ قریبی اتحادیوں کے لئے نئی مشکلات کے ساتھ شروع ہوا ہے۔ اپنی تمام تر سازشوں اور چالاکیوں کے باوجود امریک...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org