تازہ ترین

ملک میں فوری انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

Published in پاکستان
Tuesday, 13 February 2018


شیعیت نیوز: آئین و قانون کے مطابق انصاف کی فوری فراہمی میں ناکامی پر معاشرہ مایوسی کا شکار ہو رہا ہے۔ قانون کو کاغذوں سے نکال کر عملی صورت میں اس کا نفاذ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، عوام ہر معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب دیکھتے ہیں، لوگوں کا مقامی و صوبائی عدالتوں کے نظام پر سے جیسے اعتماد ختم ہوچکا ہے۔ دہشتگردی کا شکار ہونے والے ہزاروں متاثرین خاندان انصاف کے لئے ترس رہے ہیں۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس کی تعداد بڑھائی جائے اور تمام بڑے دہشتگردی کے سانحات کے کیسیز ملٹری کورٹس میں بھیجے جائیں۔ اس وقت ملک بھر کی عدالتوں میں لاکھوں کیسیز زیر التوا ہیں۔ اس پر مزید عدلیہ اور سیاسی جماعتوں کی چپقلش معاملات کو مزید گھمبیر بنا رہے ہیں۔ عدلیہ کے فیصلوں کو سڑکوں پر چیلنج کرنے کی روایت انتہائی خطرناک ہے۔ قانون کی بالادستی کے لئے عدلیہ اور پارلیمنٹ کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ بحثیت پاکستانی ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مملکت خداداد پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اخلاص کے ساتھ کام کرے۔ اداروں کو اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اور دوسرے اداروں کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرنے کی پالیسی اپنانا ہوگی۔

Read 232 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا۔ اس دوران خاتون اور چ...

مقالہ جات

نوٹیفیکیشن ۔۔قائد کا پاکستان۔۔تبدیلی

نوٹیفیکیشن ۔۔قائد کا پاکستان۔۔تبدیلی

شیعیت نیوز: وزارت داخلہ کی جانب سے وی وی آئی پی مہمان کی آمد کے موقع پر ایک ایسا نوٹیفیکیشن جاری ہوا کہ جس میں لکھا گیا کہ اس مہمان کی آمد کے موقع...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org