آرمی چیف قمر باجوہ کی ترک و ایرانی سفیر سے الگ الگ ملاقات،برادرانہ تعلقات پر زور

کیٹیگری پاکستان
Tuesday, 13 February 2018


شیعیت نیوز: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ایرانی اور ترک سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے لیے ترکی کے نئے سفیر اسہان مصطفیٰ اور ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف سے ترک سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے غیر معمولی برادرانہ تعلقات کو روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا گیا، جب کہ ترک سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ بعدازاں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک ایران بارڈر منیجمنٹ پر بات چیت کی گئی۔

پڑھا گیا 33 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

امریکہ کی نئی مشکل، لبنان اسرائیل تنازعہ

امریکہ کی نئی مشکل، لبنان اسرائیل تنازعہ

سال 2018ء امریکی سامراجی بلاک اور اس کے پسندیدہ قریبی اتحادیوں کے لئے نئی مشکلات کے ساتھ شروع ہوا ہے۔ اپنی تمام تر سازشوں اور چالاکیوں کے باوجود امریک...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org