امریکا پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرانے کیلئے متحرک

کیٹیگری پاکستان
Wednesday, 14 February 2018


شیعیت نیوز:امریکا نے پاکستان کو گلوبل ٹیرراسٹ فنانسنگ ، واچ لسٹ میں ڈالنے کےلئےتحریک جمع کروادی ہے، پیرس میں آئندہ ہفتے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہونا طے ہے جہاں پاکستان کے خلاف تحریک کو منظورکیا جاسکتاہے۔ ادھر امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ڈان کوٹس نے کہا ہےکہ پاکستا ن دہشتگردوں کےساتھ اب بھی مبینہ طور پر نرمی سے پیش آرہا ہے جبکہ امریکا کے ساتھ انسداد دہشتگردی تعاون بھی جاری ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے سے ٹیلی فونک گفتگومیںمشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ امریکا پاکستان کو دہشتگردوں کے معاون ممالک کی عالمی واچ لسٹ میں شامل کروانے کیلئے متحرک ہوگیا،امریکا ا ور برطانیہ نے کئی ہفتوں قبل اس تحریک کو پیش کیا اور بعد میں فرانس اور جرمنی سے بھی اس تحریک کو اسپانسر کرنے کےلئےکہاا ور اب ہم واچ لسٹ میں نامزدگی رکوانے کیلئے امریکا، برطانیہ ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ رابطے میںہیں تاہم اگر امریکا نہ بھی مانا تو ہم پر امید ہیںکہ نامزدگی واپس کروالیں گے۔پاکستانی حکام اور مغربی سفارتکاروں کا کہناہےکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میںہونا پاکستان کی معیشت کیلئے دھچکا ثابت ہوگا جس کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کیلئے پاکستان کےلئے بزنس کرنا مشکل ہوجائیگا۔رائٹرز سے گفتگو میں پاکستان میں انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کے سابق سربراہ خواجہ خالد فاروق نے کہاکہ اگر آپکو ٹیرر واچ لسٹ میں ڈال دیا جائے توآپ کو اضافی اسکروٹنی سے گزرنا ہوگا اور یہ اقدام معیشت کو بہت بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔ حکام کو اس بات کا بھی خدشہ ہےکہ اگر پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈال دیاتو پاکستان کیلئے عالمی مارکیٹ سے قرضہ لینا انتہائی مشکل ہوجائیگا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پیش کی گئی امریکی تحریک میں حافظ سعید پر توجہ مرکوز رکھی گئی جسےسے ظاہر ہوتا ہےکہ ایسا امریکا نے بھارتی ایما پر کیاہے۔

پڑھا گیا 143 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو فلسطینی نوجوان احمد علی قطوش اور محمد بکر ابوطاحون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہی...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org