اسرائیلی عدالت میں نابالغ فلسطینی لڑکی کے بند کمرہ فوجی ٹرائل کا آغاز

کیٹیگری مقبوضہ فلسطین
Wednesday, 14 February 2018


یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے مغربی کنارے پر دو فوجی اہلکاروں کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر الزامات کا سامنا کرنے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کا بند کمرے میں فوجی ٹرائل کا آغاز ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرائل کے دوران جج نے حکم دیا کہ تمام صحافی کمرہ عدالت سے باہر نکل جائیں کیونکہ لڑکی کی عمر 17 سال ہے اور کھلی عدالت میں سماعت اس کے لیے ٹھیک نہیں ہوگی۔
کمرہ عدالت میں ٹرائل کا مشاہدہ کرنے کے لیے موجود سفارت کاروں سے بھی باہر جانے کی درخواست کی گئی جبکہ صرف لڑکی کے اہل خانہ کو کمرہ عدالت میں موجود رہنے کی اجازت دی گئی۔
واضح رہے کہ فوجی عدالت میں اس طرح کے نابالغوں کے ٹرائل کو عام طور پر بند کردیا جاتا ہے لیکن احد تمیمی کی وکیل گیبی لیسکے کا کہنا تھا کہ لڑکی کی گزشتہ سماعتیں کھلی عدالت میں تھی اور اس نے اسی طریقہ کار کو جاری رکھنے کا کہا تھا۔
اس بارے میں احد تمیمی کی وکیل گیبی لیسکے نے جج کے فیصلے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ فوجی عدالت سے باہر لوگ احمد تمیمی کے کیس میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس ٹرائل میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے اور یہ ایسا ٹرائل ہے جو نہیں ہونا چاہیے تھا، لہٰذا اس بند کمرہ ٹرائل اور لوگوں کو سماعت کے دوران کمرہ عدالت سے باہر رکھنے کا مقصد عوام کی آنکھوں سے اس معاملے کو دور رکھنا ہے۔
خیال رہے کہ احد تمیمی کو فلسطینیوں کی جانب سے ایک ہیرو کے طور پر مانا جاتا ہے جو مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجیوں کے خلاف بہادری سے کھڑی ہوئی تھی۔تاہم اسرائیل کی جانب سے اس لڑکی پر تشدد سمیت 12 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور اگر احد تمیمی پر الزام ثابت ہوگیا تو اسے لمبے عرصے تک جیل میں قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ احمد تمیمی پر لگائے گئے الزامات ویڈو اور دیگر 5 واقعات سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں پتھراؤ، لوگوں کو اکسانے اور دھمکیاں دینے کے مقدمات شامل ہیں۔ جج نے مقدمات کی سماعت گیارہ مارچ تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا اور عہد التمیمی اور انکی والدہ آئندہ سماعت تک حراست میں رکھنے کا حکم سنایا۔

پڑھا گیا 323 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

راجہ صاحب محمود آباد کون تھے؟ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤسے باون کیلومیٹر پرے ضلع سیتا پورکی ایک تحصیل محمود آباد ہے۔محمود آباد قص...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org